ٹنڈوالہ یار,غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دشوار کردیا، 12سے 14گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کی قلت میں اضافہ

جمعہ 12 مئی 2017 21:14

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2017ء) غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دشوار کردیا، 12سے 14گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کی قلت میں اضافہ ہوگیا کاروباری مراکز ٹھپ ہوکر رہ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شدید گرمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا تیل نکال دیا حیسکو ٹنڈوالہ یار کی جانب سے 12سی14گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کی قلت میں اضافہ ہوگیا جبکہ کاروباری مراکز ٹھپ ہوکر رہ گئے کاروباری مراکز میں سناٹا چھا گیا۔

جبکہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث برف کے کارخانے بھی بھری طرح متاثر ہوچکے ہیں جس کے باعث عوام ٹھنڈے مشروبات سے محروم ہوچکے ہیں ٹنڈوالہ یار کے شہری و دیہی عوام نے وزیر اعظم پاکستان ، وفاق وزیر پانی و بجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ نااہل ایکسین حیسکو ٹنڈوالہ یار کو فلفور بر طرف کیا جائے اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :