ماضی کی غلط پالیسیوں کے تسلسل کے پیش نظر ملک میں لسانی فسادات اور فرقہ واریت میں اضافہ ہوا ، فوج اور سیاسی قائدین کو دہشت گردی کے نظریات اور جنگ کے خلاف متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہو گا، امریکہ کی جانب سے شروع کی گئی جنگ پاکستان پر پرویز مشرف نے مسلط کی،سیاسی جماعتوں کو دہشت گردی کیخلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کیلئے پارلیمنٹ میں اپنی سفارشات پیش کرنا ہونگی، ملک میں دہشت گردوں اور شدت پسندنظریات کے خلاف بیانیہ پیش کرنا کسی مدرسے کے دائر ہ کار میں نہیں آتا ، دہشت گردی کے خلاف جنگ ایک منظم اور جامع خارجہ پالیسی کے بغیر ممکن نہیں
چیئر مین سینیٹ میاں رضاربانی کی مستونگ خود کش حملے کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو
اتوار 14 مئی 2017 18:51
(جاری ہے)
چیئر مین سینیٹ نے کہا کہ ماضی کی غلط پالیسیوں کے تسلسل کے پیش نظر ملک میں لسانی فسادات اور فرقہ واریت میں اضافہ ہوا جس کے محرک پرویز مشرف اور دیگر کے غلط اقدامات تھے، ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اور اس وقت یہ دہشت گردی اپنی بد ترین شکل میں ہمارے سامنے آر ہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے لوگوں سے متعلق مثبت رویہ اختیار کرنا ہوگا اور ان کے زخموں پر مرہم رکھنا ہوگا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے شروع کی گئی جنگ پاکستان پر پرویز مشرف نے مسلط کی اور جس کا نتیجہ مستونگ اور گوادر جیسے علاقوں کے علاوہ ملک بھر میں دہشت گردی کی بد ترین صورت میں سامنے آئی ہے۔میاں رضاربانی نے کہا کہملک میں دہشت گردوں اور شدت پسندنظریات کے خلاف بیانیہ پیش کرنا کسی مدرسے کے دائر ہ کار میں نہیں آتا بلکہ تمام متعلقہ شعبوں سیاسی جماعتوں اور سیاسی قائدین کو اس سلسلے میں اتفاق رائے پید ا کرنا ہوگا اور اس حوالے سے پارلیمنٹ کی راہ اختیار کرنا ہوگی،انہوں نے کہا کہ فوج اور سیاسی قائدین کو دہشت گردی کے نظریات اور جنگ کے خلاف متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا اور تمام سیاسی جماعتیں اس سلسلے میں پارلیمان کے ذریعے اقدامات تجویز کریں ، انہوں نے کہا کہ اپریشن ردالفساد کی کامیابی کیلئے تمام متعلقہ شعبوں کو ایک صفحہ پر آنا ہوگا ، اور ایک دوسرے پر الزامات کی بجائے قومی یکجہتی سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی حکمت عملی وضح کرنی ہوگی۔میاں رضاربانی نے کہا کہ کشمیر میں حالیہ بھارتی بربریت کے خاتمے اور اس مسئلے کے حل تک بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں ہو سکتے تاہم ایران ، افغانستان اور سارک کے دیگر ممالک کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھولنے ہونگے تاکہ نہ صرف پاکستان بلکہ خطے میں دیرینہ امن کا قیام ممکن ہو۔(رڈ)مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.