سیکرٹری اسکولزپنجاب کااتوار کےروزٹیچرز ٹریننگ ختم کرنے کااعلان

اساتذہ کی اپ گریڈیشن پرمحکمہ تعلیم اساتذہ کےساتھ ہے،اساتذہ پنجاب کےمفت علاج کیلئے حکومتی ادارہ "کڈنی اینڈ ٹرانسپلانٹ سنٹر" عنقریب دستخط ہونگے،ہرضلع کےپانچ اساتذہ کو"سٹارٹیچر"میڈل دیا جائیگا،سیکرٹری اسکولزڈاکٹراللہ بخش کی اساتذہ کیساتھ گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 18 مئی 2017 18:19

سیکرٹری اسکولزپنجاب کااتوار کےروزٹیچرز ٹریننگ ختم کرنے کااعلان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔18مئی2017ء) : پنجاب ٹیچرز یونین اور گرینڈ الائنس میں شامل اساتذہ تنظیموں کے راہنماؤں  نے گزشتہ روز (سوموار) ڈاکٹر اللہ بخش سیکرٹری سکولز پنجاب کے ساتھ DSDکمیٹی روم میں ٹیچرز ٹریننگ اور اساتذہ مسائل و مطالبات پر بات چیت ہوئی۔ جناب ڈاکٹر اللہ بخش نے کہا کہ میری پہلی ترجیح اساتذہ کے وقار کو بحال کرنا ہے اور ترقی انقلاب برپا کرنے کے لئے اساتذہ کی معاشی خوشحالی ضروری ہے۔

ایسی ٹیچرز ٹریننگ کا کوئی فائدہ نہیں جس سے اساتذہ کے لئے مسائل پیدا ہوں۔ٹیچرز ٹریننگ کو سود مند بنانے کے لئے اساتذہ تنظیمیں تجاویز دیں۔ آئندہ اتوار کے رو ز ٹیچرز ٹریننگ نہیں ہوگی۔ٹریننگ کا دورانیہ چھ گھنٹے (صبح 8سے 2بجے)تک ہوگا۔ایک سال کے دوران تقریباً 40 روز اساتذہ کو ٹریننگ کرنا پڑے گی۔

(جاری ہے)

اساتذہ کی اپ گریڈیشن پر محکمہ تعلیم اساتذہ کے ساتھ ہے ۔

اور اساتذہ کو اُن کی توقعات سے بڑھ کرمراعاتی پیکیج دینے کا کام حتمی مراحل میں ہے۔ لہذا اساتذہ من گھڑت اور منفی پراپگنڈے کا حصہ نہ بنیں ۔احتجاج کی بجائے مذاکرات کے ہی ذریعے مسائل و مطالبات کا حل نکلے گا۔اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہر ضلع کے پانچ اساتذہ کو " سٹارٹیچر"میڈل دیا جائے گا۔جس کا نمونہ بھی انہوں نے اساتذہ راہنماؤں کو دکھایا۔

جو کہ پاکستان منٹ سے تیار کرائے گئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ پنجاب کے مفت علاج کے لئے حکومتی ادارہ "کڈنی اینڈ ٹرانسپلانٹ سنٹر" عنقریب MORپر دستخط ہونگے۔اسی طرح اساتذہ کو دیگر سہولیات دینے کے لئے بھی مثبت اقدامات اُٹھائیں جائیں گے۔پنجاب ٹیچرز یونین کے راہنماؤں نے ٹریننگ کے دوران کم از کم 1000روپے ٹی اے ۔ڈی اے روزانہ ، سنٹر پر بہترین سہولیا ت مہیا کرنے کا مطالبہ بھی کیا جس پر انہوں نے اسے پورا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

ملاقات کے بعد اساتذہ راہنماؤں نے جناب ڈاکٹر اللہ بخش سیکرٹری سکولز پنجاب سے ہونیوالی ملاقات کو مثبت قرار دیا اور اُنکی تعیناتی کو اساتذہ کے لئے نیک شگون قرار دیا۔خصوصاً اتوار کے روز ہونیوالی ٹیچرز ٹریننگ کے فیصلہ کا سراہا اور امید ظاہر کی کہ اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے کے لئے آسانی پیدا ہوگیاور اگر اپ گریڈیشن طے شدہ فارمولے کے مطابق نہ ہوئی تو احتجاج ہمارا آئینی حق ہے۔

متعلقہ عنوان :