تحریک انصاف نے خواجہ آصف اور عابد شیر علی کے استعفے کا مطالبہ کردیا
پشاور سے بجلی چوری نہیں ہو رہی ‘ زنگ آلود تاروں سے بجلی غائب ہونے کا ملبہ عوام پر ڈالا جا رہا ہے ‘ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں سستی بجلی پیدا کر کے پورے ملک کو دے سکتی ہے حکومت پاکستان کی غریب عوام کو خطے میں سب سے مہنگے داموں بجلی دے رہی ہے، شفقت محمود اور عائشہ گلالئی کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 18 مئی 2017 23:52
(جاری ہے)
جب بھی ملک میں لوڈ شیڈنگ پر ان سے سوال کیا جائے تو یہ لوگوں کو چور چور کہنا اور گالیاں نکلنا شروع کر یتے ہیں۔ عائشہ گلالئی نے ایوان میں لوڈ شیڈنگ پر بات کی تو وزیر صاحب نے اشارے میں ہی چور کہنا شروع کر دیا۔
حکومتی وزراء کا یہ رویہ قابل قبول نہیں۔ خواجہ آصف گالیاں دینے پر قوم سے معافی مانگیں۔ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ ہونے پر خواجہ آصف اور عابد شیر علی مستعفی ہوں۔ رکن اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا کہ واپڈا عوام کے ٹیکس کے پیسے سے چلنے والا ادارہ ہے۔ پاکستانی عوام کے ساتھ ظلم کر رہا ہے۔ پشاور سے بجلی چوری نہیں ہو رہی زنگ آلود تاروں سے بجلی غائب ہونے کا ملبہ عوام پر ڈالا جا رہا ہے۔ وفاقی حکومت کے پی کے سے سستی بجلی پیدا کر کے پورے ملک کو سستی بجلی دے سکتی ہے تاہم اس وقت وزراء کو تو 3 روپے یونٹ جبکہ عوام کو 19 روپے فی یونٹ بجلی مل رہی ہے جو خطے میں سب سے مہنگا ریٹ ہے۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے وعدے اب کہاں گئے۔ …(رانا+ار)مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.