برازیل میں جڑواں بہنوں کی 100ویں سالگرہ 24مئی کو منائی جائیگی

جڑواں بہنوں نے زندگی کی سنچری مکمل کرنے سے قبل دلچسپ فوٹو شوٹ کروایا ،ْ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ہفتہ 20 مئی 2017 16:35

برازیل میں جڑواں بہنوں کی 100ویں سالگرہ 24مئی کو منائی جائیگی
برازیلیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء) برازیل میں جڑواں بہنوں نے اپنی زندگی کی سنچری مکمل کرنے سے قبل ایک دلچسپ فوٹو شوٹ کروایا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کئی لوگ اپنی سالگرہ کو یادگار بنانے کا انوکھا انداز اپناتے ہیں اور کئی ایسے طریقے اپناتے ہیں جس سے ان کی سالگرہ ہمیشہ کیلئے یادگار بن جائے۔پولینا اور ماریہ نامی ان خواتین نے اپنی 100ویں سالگرہ کے فوٹو شوٹ کے لئے ناصرف خوبصورت لباس بنوائے بلکہ کیک، سر پر تاج اور پھولوں کو ہاتھ میں تھامے اس انداز سے پوز دئیے کہ شائقین حیران رہ گئے۔جڑواں بہنیں اپنی 100ویں سالگرہ رواں ماہ24تاریخ کو منائیں گی۔

متعلقہ عنوان :