دریائے چنا ب میں ہیڈمرا لہ کے مقا م پر پا نی کی آمد50ہزار کیوسک ریکارڈ ، نہر اپر چنا ب اور نہر مر الہ روای لنک کو پا نی کی فراہمی مسلسل متا ثر

ہفتہ 20 مئی 2017 22:47

سیا لکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) دریائے چنا ب میں ہیڈمرا لہ کے مقا م پر پا نی کی آمد50ہزار کیوسک ریکارڈ ، نہر اپر چنا ب اور نہر مر الہ روای لنک کو پا نی کی فراہمی مسلسل متا ثر ، تفصیلا ت کے مطا بق ہفتہ کی شام ہیڈ مرالہ اتھا رٹی سے حا صل ہو نے والے اعداووشما ر کے مطا بق دریا ئے چنا ب ،دریا ئے جمو ں تو ی،دریا ئے منا ورتو ی کے سنگم ہیڈ مر الہ کے مقا م پانی کی آمد50ہزارکیو سک جبکہ ہیڈ خانکی کے لئے اخراج23ہزار810کوسک ریکا رڈ کیا گیااور دریا ئے چنا ب میں پانی کی آمد46394کیوسک،در یا ئے جمو ں تو ی میں2532کیو سک، در یا ئے مناور تو ی1284کیو سک آمد ریکا رڈ کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ نہر اپر چنا ب کو11ہزار400کیو سک اور نہر مر الہ راوی لنک کو 22ہزار کی بجا ئی15ہزارکیو سک پانی فراہم کیا جا رہا ہے ۔اور نہر بی آر بی کو ہیڈ بمبا نو الہ سے 47سوکیو سک پا نی فر اہم کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :