کراچی ایک مرتبہ پھر روشنیوں کا شہر بنتا جارہا ہے، شہر میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری واقع ہوئی ہے، گورنر سندھ
شہر میں بھی سیاسی، سماجی، ثقافتی سرگرمیاں عروج پر ہیں اور شہری بلاخوف و خطر اپنے روزگار کے امور انجام دے رہے ہیں
اتوار 21 مئی 2017 20:50
(جاری ہے)
گورنر سندھ نے کہا کہ المصطفی ویلفیئر سوسائٹی صحت و تعلیم کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رھی ھے جبکہ سوسائٹی کی جانب سے دور دراز علاقوں میں طبی کیمپوں کا انعقاد بھی قابل تعریف ہے۔
انہوں نے کہاکہ سوسائٹی کا یہ نیا پروجیکٹ بھی لائق تحسین ہے ،حکومت اس طرح کے اداروں کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کرے گی۔گورنر سندھ نے کہا کہ یتیموں کی دیکھ بھال معاشرتی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ باعث ثواب بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یتیم بچوں کو تعلیم و تربیت دینا بہت لائق تحسین اقدام ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی حنیف طیب نے کہا کہ سوسائٹی کے زیراہتمام یہ دوسرا یتیم خانہ ہے ،پہلا 2005 کے زلزلہ کے بعد اسلام آباد میں قائم کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ صحت و تعلیم ہماری ترجیح ہے،پاکستان کے ہر علاقہ میں کام کر رہے ہیں۔ حاجی حنیف طیب نے کہا کہ ہر سال تالو اور ھونٹ کٹے بچوں کے سینکڑوں اور دراز علاقوں میں موتیا کے مفت آپریشن کرتے ھیں۔ انہوں نے کہا کہ تھلیسیمیا اور ڈائلیسز کے مریضوں کو بھی مفت طبی سہولیات فراھم کر رہے ہیں۔ تقریب سے المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کے صدر عبدالرحیم اور علامہ ابو نصر منظور احمد شاہ نے بھی خطاب کیا۔دریں اثنا میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری واقع ہوئی ہے۔ کراچی ایک مرتبہ پھر روشنیوں کا شہر بنتا جارہا ہے اور شہر میں بھی سیاسی، سماجی، ثقافتی سرگرمیاں عروج پر ہیں اور شہری بلاخوف و خطر اپنے روزگار کے امور انجام دے رہے ہیں۔ کراچی کے عوام اس ضمن میں قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے انتہائی مشکور ہیں خصوصاً رینجرز کی خدمات کے باعث ان کی مزید موجودگی کے خواہاں ہیں ۔ گورنرسندھ نے کے الیکٹرک کے حوالے سے ایک سوال پر کہا کہ وہ کے الیکٹرک کے حکام کے ساتھاس مسئلہ پر اجلاس کرچکے ہیں اور ان پر صورتحال کو بہتر بنانے پر زور دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
آئین میں لکھا ہے عدلیہ مکمل آزاد ہونی چاہیئے، کسی سیاہ باب کا دفاع نہیں کرسکتا، جسٹس منصورعلی شاہ
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
بنی گالا میں درج مقدمہ،عدالت نے علی امین گنڈا پورسمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا
-
شہباز حکومت بڑے بھائی کے مہنگے ترین منصوبوں میں پھنس گئی، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.