ڈی جی ریسکیو پنجاب کا اضلاع کی سیلاب سے نبرد آزما ہونے کی تیاری اور پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے نفاذ کا جائزہ
تمام ایمرجنسی افسران و سٹاف اپنی فزیکل فٹنس کو 30جون تک یقینی بنائیں وگرنہ کارروائی کی جائے گی‘ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر
پیر 22 مئی 2017 23:37
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے تمام ایمرجنسی افسران و سٹاف کو تنبیہ کی کہ وہ تیس جون تک اپنی فزیکل فٹنس کو یقینی بنائیں وگرنہ اُس کے بعد موٹے ریسکیورز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم ریسکیورز ہیں اور ہمیں ریسکیورز کی طرح ہی دِکھنا چاہیے ، ہمیں ایمرجنسی متاثرین کے ساتھ خندہ پیشانی سے اور حسنِ اخلاق سے پیش آنا چاہیے ۔ انہوں نے ضلعی ایمرجنسی افسران پر زور دیا کہ وہ ایمرجنسی آپریشنز کے دوران اپنے سٹاف کی یونیفارم، ٹرن آئوٹ گیئر اور ڈسپلن کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ریپئر اینڈ مینٹی نینس میں بہت بہتری کی گنجائش ہے اس لیے تمام ضلعی ایمرجنسی افسران ایمرجنسی وہیکلز کو ٹھیک کروانے کیلئے مکمل تاریخ اور پورا کیس بنا کر ہیڈکوارٹرز بھیجوایا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کل 350ایمرجنسی ایمبولینسز میں سے کل پندرہ ایمبولینسز ایسی ہیں جو تین لاکھ سے زائد چل چکی ہیں اور جنہیں بہت جلد تبدیل کردیا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل نے تمام ضلعی ایمرجنسی افسران پر زور دیا کہ وہ پنجاب کی تمام یونین کونسل کی سطح پر کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمزکے قیام کو یقینی بنائیں اور شہریوں کو ذمہ دار شہری بننے کا موقع فراہم کریں تاکہ وہ پنجاب کے ٹائونز اور تحصیلوں میں محفوظ معاشروں کے قیام میں وہ اپنا کلیدی کردار ادا کرسکیں۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.