وزیر اعلی سندھ سے کے الیکٹرک کے وفد کی ملاقات
منگل 23 مئی 2017 21:36
(جاری ہے)
اس موقع پر کے الیکٹرک کے چیئرمین وقار صدیقی نے وزیراعلی سندھ کو آگاہی دیتے بتایا کہ رمضان کے مہینے میں لوڈ شیڈنگ نہ صرف کم کی جائیگی بلکہ گرمی کے دوران لوڈ مینجمنٹ کی جائے گی۔
وزیر اعلی نے کہا کہ فنی مسائل پہلے سے ٹھیک کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اندرون سندھ کے دیہی علاقوں میں ٹاورز گرنے سے بجلی کے بار بار تعطل کا سامنا کرنے کے ساتھ ساتھ برقی آلات اور الیکٹرانکس اشیاء کی خرابی اور جلنے کا سامنا بھی ہے، رواں موسم گرما میں سندھ کی عوام کو اس حوالے سے سب سے زیادہ شکایات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے کو کم کرنے اور متبادل ذرائع سے توانائی کی ضروریات پوری کرنے پر زور دیا جائے۔ وزیراعلی سندھ نے بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک انتظامیہ کو صورتحال میں بہتری لانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہر قائد میں ہر صورت لوڈ شیڈنگ کم کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صنعتی علائقوں اور پانی کی پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی فراہمی کا نظام مزید بہتر کیا جائے، بجلی کے بریک ڈائون کے باعث شہر کے لوگ نہ صرف گرمی میں تڑپتے ہیں بلکہ پانی سے بھی محروم ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ یہ سارا نظام بہتر ہوجائے اس کے لئے میری مدد درکار ہو تو میں حاضر ہوں۔ جس پر کے الیکٹرک انتظامیہ نے وزیراعلی سندھ کو یقین دلایا کہ شہر قائد میں بجلی کی ہموار فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔ وزیراعلی سندھ نے یہ بھی کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ شہر قائد کے بیرون اطراف کے علائقوں میں بھی مناسب طریقے سے بجلی مہیا کی جائے۔ دریں اثنا انہوں نے کراچی الیکٹرک کو یہ بھی ہدایات کی کہ کراچی کے جن دیہات کی الیکٹری فکیشن کا کام جاری ہے اس کو جلد مکمل کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.