چینی باشندوں کا اغوا سی پیک کو ناکام بنانے کی سازش ،کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا،آئی جی پولیس بلوچستان احسن محبوب

جمعرات 25 مئی 2017 16:59

چینی باشندوں کا اغوا سی پیک کو ناکام بنانے کی سازش ،کسی صورت کامیاب ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) آئی جی پولیس بلوچستان احسن محبوب نے کہاکہ چینی باشندوں کا اغوا دراصل سی پیک کو ناکام بنانے کی سازش ہے جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا چینی باشندوں کے اغواء میں کالعدم تنظیموں کے ملوث ہونے کو خارج از امکان نہیں کیا جاسکتا انہوں نے یہ بات جمعرات کو کوئٹہ سے اغوا ء ہونے والے چینی باشندوں کی رہائش گاہ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہ چینی باشندوں کی بازیاب کیلئے تمام وسائل بروکار لائے جارہے ہیں غیر ملکیوں کیلئے ضابطہ کار موجود ہ ہے جس پر من وعن عمل درآمد کیا جاتا ہے صوبے میں موجو دتمام غیر ملکی باشندوں کو پولیس سیکورٹی فراہم کرتی ہے اور ان کی نقل وحرکت کے دوران کے ان کے ہمراہ ہوتی ہے لیکن اغواء ہونے والے چینی باشندوں نے خود سیکورٹی لینے سے انکار کیا تھا انہوں نے کہ بلوچستان میں مقیم چینی باشندوں کی تعداد فل حال نہیں بتا سکتے کیونکہ ان کی تعداد بتانا سیکورٹی رسک ہے ملک دشمن عناصر سی پیک جیسے اہم منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچتا اور پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے اس لئے وہ امن وامان کو خراب کرنے کی سازشوں میں مصروف عمل ہیں جبکہ دشمن کی ہرسازش کو ناکام بنایا جائیگا انہوں نے ایک سوال کی جواب میں کہا کہ چینی باشندوں کے اغوا ء میں کالعدم تنظیموں کے ملوث ہونے کے امکان کو خارج نہیں کیاجاسکتا واقع کے بعد کوئٹہ شہر کے تمام داخلہ وخارجی راستوں پر ناکے لگا کر چیکنگ شروع کردی گئی ہیں جبکہ چینی باشندوں کی بازیابی کیلئے کاروائیاں جاری ہیں انشاء اللہ انہیں جلد بازیاب کروالیا جائیگا ۔