تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیلئے پاکستان ورکرز کنفیڈریشن سبی کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی

جمعہ 26 مئی 2017 23:33

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیلئے پاکستان ورکرز کنفیڈریشن سبی کے زیر اہتمام مرکزی کال پر احتجاجی ریلی پاکستان ورکرز کنفیڈریشن سبی کے صدر حاجی محمد افضل کھوسہ کی قیادت میں نکالی گئی ریلی میں پاکستان واپڈاہائیڈرویونین ، ریلولے محنت کش، ریلوے لیبر یونین ، وطن ٹیچرزایسوسی ایشن، پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن، ،لائیوسٹاک یونین ، بی اینڈ آر ایمپلائز یونین ، میونسپل کمیٹی ایمپلائزیونین سمیت پاکستان ورکرز کنفیڈیشن میں شامل مزدور تنظیموں کے نمائندوں و کارکنوں نے شرکت کی شرکت کی شرکاء نے پلے کارڈز بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی سبی پریس کلب کے سامنے احتجاجی جلسہ عام میں بدل گئی احتجاجی ریلی وجلسہ عام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت مطلوب احمد نے حاصل کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے طاہر وکٹر سہوترانے سرانجام دئیے جلسہ عام سے محمد افضل کھوسہ ، سید یعقوب شاہ ، محمد یونس سولنگی ، محمد صلاح سیلاچی ،حاجی صدیق لونی ، قادر بخش لونی ،بشیر احمد چانڈیہ ، عبدالمجید کھوسہ ، عبدالفتاح ویگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا آج مزدور طبقہ کئی مسائل کا شکار ہیںسبی سمیت بلوچستان بھر کے مزدوروں انتہائی کسمپری کی حالت میں زندگی بسر کررہے ہیں مزدوروں کی تنخواہ انتہائی کم ہے مہنگائی کے اس دورمیں گزار کرنامشکل ہوتا جارہے ہے سارا سال کروڑوں روپے کی کرپشن لوٹ مار کرنے والے سیاسی نمائندوں کو جب بجٹ میں مزدوروں کی تنخواہوںمیں اضافہ کرنے کا موقع ملتا ہے تو یہ ہی لوگ قومی خزانہ خالی ہونے کا رونا روتے ہے باری باری حکمرانی کرنے والوں کو صرف اپنے مفادات عزیز ہے ملک کے عوام اور ملازمینوں کے مسائل مشکلات سے کو ئی سروکار نہیں مزدوروںکا آج بھی استحصال روز اول کی طرح جاری ہے اسمبلیوں میں بیٹھ افراد اپنی تنخواہوں ومراعات میں دن بدن اضافہ کرتے ہیں مزدورکی تنخواہ میں صرف بجٹ کے دنوں میں انتہائی کم اضافہ ہوتا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں مقررین نے کہا کہ مزدوروں کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے کم ازکم 30ہزار روپے تنخواہوں میں بڑھایا جائے تاکہ مزدور طبقہ اپنی زندگی کو بہتر انداز سے بسر کرسکیں مقررین نے کہا کہ اگر ہمارے جائز مطالبہ منظور نہیں کیا گیا تو سٹرکوں پر نکلیں گے جس کی تمام ذمہ داریاں حکام بالا پر عائد ہوگی س موقع پر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے تھے اور پولیس کی بھاری نفری ریلی و جلسہ عام کی حفاظت پر مامور تھی ۔

متعلقہ عنوان :