مالی سال 2017-18ء کا بجٹ عوام دشمن ہے، یہ بجٹ پاکستانی عوام کے لئے آئی ایم ایف کی طرف سے موت کا پیغام ہے وفاقی میزانیہ بجٹ نواز شریف اور ان کے خاندان کا بجٹ ہے‘ دنیا بھر میں مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیاجاتا ہے ‘ تنخواہوں میں 30 فیصد سے لے کر 300 فیصد تک اضافہ ہونا چاہیے تھا، دونوں ایوانوں میں فرینڈلی اپوزیشن ہو رہی ہے ‘ 6 ماہ میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے نعرے لگانے والے 4 سال میںلوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہیں کر سکے
پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر بابر اعوان کی بجٹ اجلاس کے موقع پر پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت
جمعہ 26 مئی 2017 21:31
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ’’سمدھی صاحب‘‘ نے جو بجٹ پیش کیا وہ آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستانی عوام کے لئے سزائے موت کا پیغام ہے۔
ساری دنیا میں اصول ہے کہ تنخواہوں میں اضافے کو ایک تولے سونے کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے ۔ اسٹیٹ بنک کے پاس جتنا سونا ہوتا ہے اتنی مالیت کے نوٹ چھاپے جاتے ہیں ۔ مہنگائی میں گزشتہ 3 سال میں 300 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ حکومت نے سانس کے علاوہ ہر چیزپر ٹیکس لگا رکھا ہے۔ شہر اقتدار میں حق مانگنے کے لئے آنے والے غریب کسانوں پر لاٹھی چارج ‘شیلنگ کی جاتی ہے جبکہ سجن جندال کو بغیر ویزا آنے کی اجازت ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ 6 ماہ میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ ہوا تو میرا نام بدل دینا۔ آج 4 سال گزرنے کے بعد بھی لوڈ شیڈنگ کی صورتحال وہی ہے ۔ گردشی قرضے دوبارہ 480 ارب کو پہنچ گئے ہیں لیکن بجلی پوری نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کے نائب قاصد کے ڈگری یافتہ بیٹے کے لئے نوکری نہیں باپ کو اپنی لاش بیٹے کے کاندھوںپر رکھ کر بیٹے کے لئے اس نام نہاد جمہوریت میں نوکری حاصل کرنا پڑی۔ گزشتہ دس دنوں میں مہنگے ترین قرضے لئے گئے۔ حکومت کا موجودہ بجٹ چیخ چیخ کر کہہ رہاہے کہ یہ بجٹ تمہارا ہے تم ہو قرض خواں اس کے‘ جس حساب سے مہنگائی اوپر جا رہی ہے اس حساب سے تنخواہوں میں اضافہ ہونا چاہیے تھا۔ دونوں ایوانوں میں فرینڈلی اپوزیشن ہورہی ہے۔ اپوزیشن کچھ کرنے کے قابل ہوتی تو آج یہ کچھ نہ ہوتا۔ تنخواہوں میں کم سے کم 30 فیصد سے لے کر 300 فیصد تک اضافہ ہونا چاہیے ۔ قرضے لے کر کھائے حکمرانوں نے ادا غریب لوگوں کو کرنا پڑیں گے۔ یہ بجٹ حکومت کا آخری نہیں بلکہ نواز لیگ کا آخری بجٹ ہو گا۔ حکومت دوبارہ ان کو ووٹ دینے کی غلطی نہیں کرے گی سینیٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے کچھ نہیں رکھا گیا‘ ان کا انڈا بھی بک رہا ہے ان کی مرغی مہنگی ہے ان کی جنس باہر جا رہی ہے ‘ یہ بجٹ نواز شریف اور ان کے خاندان کا بجٹ ہے۔ بنکوں سے مہنگے ترین شرح سود پر قرضے لے کر عوام پر بوجھ ڈالا جارہاہے۔ بھارت کے مقابلے میں دفاعی بجٹ میں کچھ اضافہ نہیں کیا گیا۔ بھارت صرف سپیس پروگرام پر جتنا بجٹ خرچ کررہا ہے ہمارا اتنا دفاعی بجٹ ہے۔ نام بدلنے کا نعرہ لگانیوالے عوام کو بتائیں کہ ان کاکیا نام رکھا جائے۔ بیرون ممالک بسنے والے اوورسیزپاکستانی برملا کہتے ہیں کہ پاکستان پیسے نہ لے جانانواز شریف کے بیٹے لے جائیں گے…(رانا+ار)مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.