شارٹ فال 5ہزار میگاواٹ ہونے سے لوڈشیڈنگ کادورانیہ بڑھ چکا ہے‘میاں مقصوداحمد
پنجاب سمیت پورے ملک میں طویل بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے‘ امیر جماعت اسلامی پنجاب
پیر 29 مئی 2017 21:36
(جاری ہے)
سحروافطار کے اوقات میں بھی بجلی میسرنہیں۔عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔توانائی بحران پر قابو پانا حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں۔
چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعویدارحکمران اب2018میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی نوید سنارہے ہیں۔صنعتیں بند اور کاروبار ٹھپ ہوچکے ہیں۔بے روزگاری کی وجہ سے لوگ فاقہ کشی اور خودکشی پر مجبور ہیں مگراس معاملے میںحکمرانوں کی بے حسی شرمناک ہے۔انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آغازپر ہی حسب روایت اشیائے ضروریہ خصوصاً کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔سبزیوں اور پھلوں کے نرخوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے۔ناجائز منافع خور،ذخیرہ اندوز عوام کودونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔پرائس کنٹرول کمیٹیاں کہیں نظر نہیں آتیں۔شکایات سیل بھی محض کاغذی کاروائی تک محدود ہوچکے ہیں۔غیر مسلم ممالک میں مسلمانوں کے تہواروں پرر عایتی نرخوں کاخصوصی اعلان کیاجاتا ہے لیکن ہمارے ملک میں الٹی گنگابہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ماضی کی طرح امسال بھی سستے رمضان بازاروں کابندوبست کیاگیا ہے مگر ان کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے اوروہاں پرناقص اشیاء کی خریدوفروخت کی بھی اطلاعات ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت عوام کو صحیح معنوں میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.