وزیراعظم نے کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس آج پھر بلالیا-غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر برہمی کا اظہار۔ لوڈشیڈنگ کا موجودہ شیڈول قبول نہیں۔ سحروافطارمیں لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہیے۔ وزیر اعظم نواز شریف -جامشورو کی 500 کے وی ہائی ٹرانسمیشن لائن دوبارہ ٹرپ کرگئی۔ 76 گرڈ سٹیشن بند ہونے سے سندھ کے13 اضلاع متاثر
میاں محمد ندیم منگل 30 مئی 2017 10:53
(جاری ہے)
حیسکو ذرائع کے مطابق13 اضلاع میں بجلی کی بندش سے حیدرآباد ،جامشورو ،ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار ، میرپورخاص ، ٹھٹھہ، سجاول متاثر ہوئے ہیں۔ترجمان این ٹی ڈی سی کا کہنا کہ ٹرانسمیشن لائن نمی کی وجہ سے ٹرپ ہوئی، ایک گھنٹے میں 400 میگاواٹ بجلی حیسکو کو فراہم کردی جائے گی۔
بجلی کی غیراعلانی اور طویل لوڈشیڈنگ پر شہریوں نے حیسکو کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔ شدید گرمی سے ستائے شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ میرپور خاص میں حیسکو کے شکایتی مرکز کو آگ لگادی گئی۔جامشورو میں تھرمل پاور ہاﺅس کی رہائشی کالونی کے مکینوں نے بجلی کی طویل بندش کے خلاف احتجاج کیا، جس میں حیسکو حکام کے خلاف نعرے لگائے گئے اور ٹائر بھی جلائے تاہم پولیس نے لاٹھی چارج کرکے مظاہرین کو منتشر کردیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کی پیداوار کرنے والوں کی کالونی کو ہی بجلی کی سہولت سے محروم رکھا جارہا ہے۔حیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ جامشورو تھرمل پاور ہاﺅس کالونی کی بجلی بحال ہے البتہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھایا گیا ہے۔ میرپورخاص میں بھی بجلی کی غیراعلانی معطلی کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ٹنڈوالہ یار میں بھی بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے تنگ شہریوں نے واپڈا آفس کے سامنے احتجاج کیا۔ مشتعل افراد نے ٹائر جلا کر میرپور خاص حیدرآباد روڈ بلاک کردی اور گرڈ اسٹیشن کے سامنے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.