پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر کی زیر صدارت ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس

جمعرات 1 جون 2017 16:52

پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر کی زیر صدارت ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2017ء) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر کی زیر صدارت ان کے آفس کے کمیٹی روم میں ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورٖڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 11 پی ایچ ڈی مقالہ جات ،19جائزہ رپورٹس، 5پینل آف ایگزامینر،2توسیع کے کیسز اورمختلف نوعیت کی2 کیسز کی منظوری دی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میںپروفیسر ڈاکٹرمحمد تقی زاہد بٹ، پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال،پروفیسر ڈاکٹرمحمد ذکریا ذاکر، پروفیسرڈاکٹرمحمد فخر الحق نوری،پروفیسر ڈاکٹرطاہرہ بشارت، پروفیسر ڈاکٹرناصرہ جبیں، پروفیسر ڈاکٹر حسن مبین عالم ،پروفیسر ڈاکٹر ممتاز اختر، پروفیسر ڈاکٹرخالد حسین ، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال قاضی،ڈاکٹر شازیہ نورین قریشی،کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، چیئرپرسن ڈی پی سی سی پروفیسر ڈاکٹرکنول امین اور رجسٹرار ڈاکٹرمحمد خالد خان نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :