حیسکو کی طرف سے غیر قانونی کنڈے کے ذریعے نائٹ کرکٹ کھیلنے والے بجلی چوروں کے خلاف پولیس کی مدد سے کریک ڈائون جاری

پیر 5 جون 2017 22:32

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2017ء) حیسکو کی طرف سے غیر قانونی کنڈے کے ذریعے نائٹ کرکٹ کھیلنے والے بجلی چوروں کے خلاف پولیس کی مدد سے کریک ڈائون جاری ہے، صدر ،لطیف آبادکے مختلف یونٹوں، گاڑی کھاتہ، قاسم آباد، حسین آباد سمیت دیگر علاقوںمیں کارروائیوں کے دوران 165غیر قانونی کنڈا کنکشن ہٹائے گئے اور تاریں قبضے میں لے لی گئیں۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو اسدا للہ کی ہدایت پر افسران پر مشتمل حیسکو کی خصوصی ٹیموں کا غیر قانونی کنڈے کے ذریعے نائٹ کرکٹ کھیلنے والے بجلی چوروں کے خلاف پولیس کی مدد سے کارروائیاں جاری ہیں، پیر کو صدر ،لطیف آبانمبر6، 10،11اور 12،گاڑی کھاتہ، قاسم آباد، حسین آباد اوردیگرسے 165غیر قانونی کنڈا ہٹاکر تاریں قبضے میں میں لے لی گئیں، حیسکو چیف حیسکو انتظامیہ کی طرف سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو رات کو غیر قانونی طریقے سے بجلی کا استعمال کرکے نائٹ کرکٹ کھیلنے والوںکے خلاف کریک ڈائون کررہی ہیں اور تمام غیر قانونی کنکشن فوری منقطع کیئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :