یوکرائن میں امریکی سفارتخانہ کے باہر دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

دھماکا کسی نامعلوم شخص کی طرف سے سفارتخانے کی حدود میں دھماکا خیز مواد پھینکنے کی وجہ سے ہوا،پولیس

جمعرات 8 جون 2017 16:05

یوکرائن میں امریکی سفارتخانہ کے باہر دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ..
کیف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2017ء) یوکرائن کے دارلحکومت کیف میں امریکی سفارتخانہ کے باہر زوردار دھماکا ہوا، تاہم دھماکے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جمعرات کوپولیس نے بتایاکہ یوکرائن کے دارلحکومت کیف میں امریکی سفارتخانہ کے باہر زوردار دھماکا ہوا، تاہم دھماکے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس بیان کے مطابق دھماکا مقامی وقت شب ساڑھے بارہ بجے ہوا۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی فورسز نے ہمیں بتایا کہ کیف میں امریکی سفارتخانے کے باہر زوردار دھماکا سنا گیا ہے۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ دھماکا کسی نامعلوم شخص کی طرف سے سفارتخانے کی حدود میں دھماکا خیز مواد پھینکنے کی وجہ سے ہوا، تاہم اس سے کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ انہی ذرائع نے بتایا کہ ’اس دہشت گرد کارروائی‘ کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ادھر فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے کیف میں امریکی سفارتخانہ میں دھماکے سے جب سفارتخانے سے رابطہ کیا تو امریکی حکام نے اس موضوع پر گفتگو کرنے سے انکار کر دیا۔

متعلقہ عنوان :