ساہیوال، 12سالہ بچے کا اغواء کے بعد قتل ، لاش مکئی کے کھیت سے برآمد، ملز م گرفتار

جمعرات 8 جون 2017 23:28

ساہیوال، 12سالہ بچے کا اغواء کے بعد قتل ، لاش مکئی کے کھیت سے برآمد، ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2017ء) نواحی چک 14-34ایل میں مکئی کے کھیت سے 12سالہ بچے حسن کی لاش برآمد ، کمسن بچے کو بد فعلی کے بعد قتل کرنے کا پوسٹمارٹم رپورٹ میں انکشاف ، پولیس نے ملزم ندیم کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل چک12-77ایل کے غلام عباس کا 12سالہ بچہ پر سرار طور پر اغواء کر لیا گیا تھا جس کی لاش آج مکئی کے کھیت سے پائی گئی ۔پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثاء کے سپر دکر دی۔ پوسٹمارٹم رپورٹ میں بچے سے بدفعلی کی رپورٹ پائی گئی ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم ندیم کو گرفتار کر لیا جس نے اقبال جرم کر لیا ہے ، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :