داعش نے سعودی عرب پر بھی حملوں کی دھمکی دیدی

داعش نے سعودی عرب کی قیادت میں 34 مسلم ممالک کے فوجی اتحاد کو صلیبیوں کے ساتھ گٹھ جوڑ قرار د دیدیا

ہفتہ 10 جون 2017 21:48

داعش نے سعودی عرب پر بھی حملوں کی دھمکی دیدی
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2017ء) عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے کہا ہے کہ مستقبل میں وہ سعودی عرب پر بھی اسی طرح کے حملے کرے گی جیسے وہ اب تک یورپ اور ایران وغیرہ میں کرچکی ہے۔اپنے ہفت روزہ آن لائن نیوز لیٹر میں داعش نے سعودی عرب کی قیادت میں 34 مسلم ممالک کے فوجی اتحاد کو صلیبیوں کے ساتھ گٹھ جوڑ قرار دیتے ہوئے اسے مسخروں اور احمقوں کا گروہ کہا ہے۔

اس کے علاوہ داعش نے سعودی عرب پر حملوں کی دھمکی بھی دے ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق داعش نے اپنے ہفت روزہ آن لائن نیوز لیٹر میں اسلامی فوجی اتحاد سے متعلق شامل مضمون کا عنوان محمد بن سلمان کے حیرت زدہ ہم نواں کا اتحاد لگایا ہے جبکہ اس میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ اتحاد، اسلام کی سرزمین پر ظالم اور مطلق العنان حکومتوں کے زوال کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا۔واضح رہے کہ عالمی دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ عراق و شام المعروف داعش (ISIS) انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سرگرم ہے جبکہ یہ اپنی عسکری سرگرمیوں اور مستقبل کے عزائم سے متعلق پالیسی بیانات کو ہفت روزہ بنیادوں پر ایک غیر رسمی قسم کے نیوز لیٹر کی شکل میں اکٹھا کرکے آن لائن شائع کرتی ہے۔