تحریک انصاف نے چوبچہ انڈر پاس کی تعمیر تاخیر کا شکار ہونے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا ئ جمع کرادی

6ماہ گزرنے کی باوجود ابھی تک پلاننگ کا کام بھی مکمل نہیں ہوا۔2ارب 60کروڑ کی لاگت سے منصوبہ مکمل ہونا تھا لیکن محکمے جان بوج کر منصوبے کو تاخیر کا شکار کررہے ہیں، رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی

پیر 19 جون 2017 19:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے چوبچہ انڈر پاس کی تعمیر تاخیر کا شکار ہونے کے خلاف اسمبلی میں تحریک التوا ئ جمع کرادی۔منصوبہ اپریل میں مکمل ہونا تھا لیکن اداروں میں رابطے کا فقدان ہونے کی وجہ سے ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا۔6ماہ گزرنے کی باوجود ابھی تک پلاننگ کا کام بھی مکمل نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

2ارب 60کروڑ کی لاگت سے منصوبہ مکمل ہونا تھا لیکن محکمے جان بوج کر منصوبے کو تاخیر کا شکار کررہے ہیں تاکہ رقم کو مزید بڑھایا جا سکے۔انہوں نے مزید موقف اختیار کیاچوبچہ پھاٹک انڈر پاس کی تعمیر کا منصوبہ اپریل میں مکمل کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا تھا لیکن محکموں میں آپس میں رابطے کا فقدان ہونے کی وجہ سے منصوبہ تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔جس کی وجہ سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔لہذا حکومت سے مطالبہ ہے کہ منصوبے کی تاخیر کا نوٹس لیا جائے اور شہریوں کی پریشانی کا ازالہ کیا جائے۔