عمران خان کی سیاست پانی میں بلبلے جیسی ہے اور وہ حکومت کے سب سے بڑے حمایتی ہیں ،جے آئی ٹی ابھی تک شفاف طریقے سے کام کر رہی ہے ، میاں صاحب کو معلوم ہے کہ ان کے پاس کوئی دستاویزات نہیں ہیں ، وزیراعظم کو اب اس بات پر ہی استعفیٰ دے دینا چاہیے کہ ان کے ماتحت ادارے ان کی تحقیقات کر رہے ہیں اس لئے ان کی کوئی عزت نہیں رہی، نوازشریف سے گزارش ہے کہ نیا وزیراعظم نامزد کریں ، پاکستان نے بہترین کھیل کے ذریعے مضبوط ٹیموں کو شکست دی ، پاکستان کرکٹ ٹیم نے دنیا بھر میں قوم کا سر فخر سے بلند کیا
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا نجی ٹی وی کو انٹرویو
پیر 19 جون 2017 23:04
(جاری ہے)
خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کی حالت خیبرپختونخوا جیسی ہے ، بجٹ اجالس کا بائیکاٹ اصولی فیصلہ تھا، فیصلہ ہوا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقریر براہ راست نشت کی جائے گی ، حکومت نے کوشش کی کہ اپوزیشن بجٹ اجلاس میں موقف نہ دے ، ہم نے بجٹ اجلاس میں حکومت کی بڑھکیں بے نقاب کرنے کی کوشش کی ، ہم کو بجٹ اجلاس میں کئی قراردادیں پیش کرنی تھیں ۔
خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشریف وزیراعظم ہیں لیکن ایسے لگتا ہے اپوزیشن لیڈر بات کر رہا ہو، ویزراعظم نے لکھی ہوئی تقریر پڑھی وپ اپنے ذہن سے سچائی بیان نہیں کرتے ، جے آئی ٹی ابھی تک شفاف طریقے سے کام کر رہی ہے ، میاں صاحب کو معلوم ہے کہ ان کے پاس کوئی دستاویزات نہیں ہیں ، وزیراعظم کو اب اس بات پر ہی استعفیٰ دے دینا چاہیے کہ ان کے ماتحت ادارے ان کی تحقیقات کر رہے ہیں اس لئے ان کی کوئی عزت نہیں رہی ، ذوالفقار علی بھٹو نے جب نیشلائزیشن کی پالیسی اپنائی تب نوازشریف کو کوئی نہیں جانتا تھا ، بھٹو صاحب کی نیشلائزیشن کی پالیسی کو یہ احتساب کہتے ہیں تو ہم کیا کہہ سکتے ہیں ، بے نظیر بھٹو نے ان کو کونسا پھانسی پر چڑھایا۔خورشید شاہ نے کہا کہ کوئی مقدس گائے نہیں ، پرویز مشرف سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیے ، پرویز مشرف کو موجودہ حکومت نے کیوں چھوڑا اس کا احتساب کیوں نہ کیا گیا ، وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان ویسے تو شیر بنتے ہیں ، پرویز مشرف کے معاملے پر کیوں کمزور پڑ گئے ، 1990میں نوازشریف نے ہمیں جیلوں میں ڈالا ، بینظیر کو تکلیف دی، پرویز مشرف نے نوازشریف کا کیا احتساب کیا ، اب نوازشریف کا احتساب ہورہا ہے یا نہیں مگر وہ ہم نے شروع نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بچوں نے اعتراف کیا ، ہم نے کوئی اسکینڈل نہیں بنایا ، حکومت گھبرائی ہے جانتی تھی کہ مشرف کا احتساب کرے گی تو پھنس جائے گی میں ہمیشہ آخری گیند کا انتظار کرتا ہوں کہ وکٹ گرتی ہے یا چھکا لگتا ہے ۔خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشریف سے گزارش ہے کہ نیا وزیراعظم نامزد کریں ، ایسای غیر معمولی فیصلہ ہماری نسلوں پر وزیراعظم کا احتساب ہوگا ، میں ملک وقوم ، جمہوریت اور پارلیمانی نظام کی بہتری کا سوچتا ہوں ، ہم جمہوریت کی خاطر نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو اپنی مدت مکمل کرنی چاہیے ، پاکستان نے بہترین کھیل کے ذریعے مضبوط ٹیموں کو شکست دی ، پاکستان کرکٹ ٹیم نے دنیا بھر میں قوم کا سر فخر سے بلند کیا ، ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ اپوزیشن متحد رہے ، عمران خان حکومت کے سب سے بڑے حمایتی ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.