پانامہ کیس میں شریف خاندان نے کوئی منی ٹریل پیش نہیں کی، نبیل گبول

110فیصد یقین ہے کہ شریف خاندان کو سزا ہو گی۔ ن لیگ نے فیصلہ کر لیا ہے کہ فیصلہ ان کے خلاف آیا تو نہیں مانیں گے اور احتجاج کریں گے، رہنما پیپلز پارٹی

منگل 20 جون 2017 23:23

پانامہ کیس میں شریف خاندان نے کوئی منی ٹریل پیش نہیں کی، نبیل گبول
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں شریف خاندان نے کوئی منی ٹریل پیش نہیں کی، 110فیصد یقین ہے کہ شریف خاندان کو سزا ہو گی۔ ن لیگ نے فیصلہ کر لیا ہے کہ فیصلہ ان کے خلاف آیا تو نہیں مانیں گے اور احتجاج کریں گے۔ منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا کہ حکومت کی طرف سے پانامہ جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ن لیگ کے وزراء جے آئی ٹی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے اسمبلی میں کھڑے ہو کر جھوٹ بولا، مجھی110فیصد یقین ہے کہ شریف خاندان کو سزا ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی طرف سے سپریم کورٹم یں کوئی منی ٹریل نہیں پیش کی گئی۔ ن لیگ کو معلوم ہے کہ فیصلہ نواز شریف کے خلاف آئے گا، ن لیگ نے یہ فیصلہ بھی کر لیا ہے کہ فیصلہ نواز شریف کے خلاف آیاتو نہیں مانیں گے اور سڑکوں پر آئیں گے۔ مسلم لیگ ن کو سپریم کورٹ کا فیصلہ من و عن تسلیم کرنا چاہیئے۔ نبیل گبول نے کہا کہ آئندہ انتخابات شفاف ہوئے تو پی پی پی پنجاب میں ہی نہیں قومی اسمبلی میں بھی اکثریت حاصل کرے گی اور حکومت بنائے گی۔ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ پی پی پی ختم ہو گئی ہے تو وہ غلط فہمی پر ہیں۔