حکومت ایک میڈیا ہائوس کے ساتھ مل کر پروپیگنڈہ کر رہی ہے اور ججز کو دبائو میں لانے کے لئے منظم مہم چلائی جا رہی ہے ، یہ کوئی صفائی پیش نہ کر سکے ، قطری خط فراڈ ہے قطری شہزادہ پاکستان آکر جے آئی ٹی میں پیش ہونے کو تیار ہی نہیں ہے ، میرے خیال میں نواز شریف پانامہ کیس سے نہیں بچ سکتے ، دنیا کہہ رہی ہے کہ جتنا ٹیلنٹ پاکستان میں ہے وہ کہیں نہیں ، بھارتی ٹیم اسکور بورڈ کا پریشر برداشت نہیں کر سکی ، پاکستان کی جیت میں نجم سیٹھی کا کوئی کردار نہیں ہے
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نجی ٹی وی کو انٹرویو
منگل 20 جون 2017 23:50
(جاری ہے)
بھارتی ٹیم اسکور بورڈ کا پریشر برداشت نہیں کر سکی ۔ پاکستان ٹیم کی جیت میں نجم سیٹھی کا کوئی کردار نہیں ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ یہ پاکستان کا ٹیلنٹ ہے جس سے پاکستان کو جیت ملی ۔ میں اس کا کریڈٹ اس کو دوں گا جو کرکٹ کا ادارہ ٹھیک کرے ۔
کرپٹ مافیا کو شکست ہو گی تو قوم کو خوشی ملے گی ۔ طوطا مینا کی کہانی سنتے سنتے سال ہو گیا ہے ۔ نواز شریف خود اوپر بیٹھا ہے تو انصاف کیسے ہو گا۔ جے آئی ٹی کے پیچھے حکومت نے آئی بی کو لگایا ہوا ہے ۔ حکومت ایک میڈیا ہائوس کے ساتھ مل کر ججز کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہی ہے اور ججز کو دبائو میں لانے کی مہم چلائی جا رہی ہے ۔ اگر ان کو اب جے آئی ٹی پر اتنا اعتراض ہے تو پہلے جے آئی ٹی کے بننے پر مٹھائی کس بات کی بانٹی گئیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جے آئی ٹی کے سامنے یہ کوئی صفائی پیش نہ کر سکے ۔ ان کا سارا دفاع قطری خط ہے جو کہ فراڈ ہے اور قطری شہزادہ جے آئی ٹی میں پیش ہونے کے لئے پاکستان آنے کو تیار نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو کرپشن میں پکڑتے ہیں تو وہ نیب میں چلا جاتا ہے ۔ جس دن نیب نے امتیاز نہ کیا تو اس دن انصاف سب کو ملے گا ۔ عمران خان نے کہا کہ میری نظر میں یہ الیکشن کا سال ہے ۔ چونکہ نواز شریف پانامہ کیس سے کسی صورت نہیں بچ سکے گا۔ …مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.