پاک فوج کی جنوبی وزیرستان میں کاروائی ، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا

بدھ 21 جون 2017 20:29

پاک فوج کی جنوبی وزیرستان میں کاروائی ، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) پاک فوج نے جنوبی وزیرستان کے علاقے میدان اور زرکئے میں کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت پاک فوج نے کارروائی کرتے ہوئے جنوبی وزیرستان کے گائوں میدان اور زرکئے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔ اسلحہ میں آر پی جی سیون ‘ ایس ایم جیز ‘ دستی بم ‘ بارودی سرنگیں ا ور رائفلیں شامل ہیں۔…