وزارت پانی و بجلی نے دو سولر پاور پراجیکٹوں کے لئے نیپرا کا مقرر کیا گیا بلند ترین ٹیرف مسترد کر دیا

ہفتہ 24 جون 2017 17:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) وزارت پانی و بجلی نے دو سولر پاور پراجیکٹوں کے لئے دنیا کے بلند ترین ٹیرف کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے سے انکار کر دیا جسکی منظوری نیپرا نے دے رکھی تھی۔میڈیا رپورٹ میں دستیاب دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوے کہا گیا ہے کہ نیپرا نے دو سولر پاور پراجیکٹوں ایکسس الیکٹرک پراہیویٹ لمیٹڈ اور ایکسس سولر پراہیویٹ لمیٹڈ کے لئے انیس اعشاریہ دو روپے فی یونٹ کے ٹیرٖف کی منظوری دے رکھی تھی ۔

(جاری ہے)

یہ ٹیرف جو کہ دنیا کا بلند ترین ٹیرف ہے ان پراجیکٹوں کے پہلے دس سالوں اور آئندہ پندرہ سالوں کے لئے ہے ۔ٹیرف آٹھ اعشاریہ چھ روپے فی یونٹ ہو گا۔تا ہم اس فیصلے پر وزارت پانی و بجلی نے یہ کہ کہ عمل کرنے سے روک دیا کہ بلند قیمت کے باعث یہ ٹیرف نا قابل قبول ہے رپورٹ کے مطابق نیپرا کا کہنا ہے کہ یہ ٹیرف ان سولر پلانٹوں کے لئے اس لئے مقرر کیا گیا ہے کہ ان میں سے ہر سولر کی پیداواری صلاحیت بیس میگاواٹ ہے ۔رپورٹ کے مطابق حکومت کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ سولر پاور پروجیکٹوں کے لئے ابتدا میں ٹیرف ریٹس اکیس روپے فی یونٹ تھے تاہم عالمی منڈی میں قیمتوں کی کمی کے باعث یہ ٹیرف کم ہو کر چودہ روپے فی یونٹ کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :