مسجد الحرام پر حملے کا ناپاک منصوبہ بیرون ملک بنایا گیا،سعودی عرب
ایسے حملوں کا مقصد سلامتی کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے ، اللہ تعالی اور عوام کی مدد سے ایسے مجرمانہ منصوبے ناکام بنائیں گے اور ملوث افراد کو گرفتار کرینگے،وزارت داخلہ
اتوار 25 جون 2017 14:20
(جاری ہے)
سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ دہشتگرد جمع الوداع پر مسجد الحرام کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ۔
سعودی فورسز نے جمعہ کو علی الصبح کارروائی کرکے حملے کا ناپاک منصوبہ ناکام بنا دیا ۔ سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ خود کش بمبار نے حملے کیلئے اجیاد کالونی کو چنا تھا کیونکہ یہ حرم کے نواح میں واقع ہے ۔ یہ حرم مکہ سے متصل تاریخی علاقہ ہے جسے انتہا پسند اپنے دہشت گرد منصوبے کے بیس کیمپ کے طور پر استعمال کرنا چاہتے تھے تاکہ وہاں سے حرم مکی کے کمپلیکس کو نشانہ بنایا جا سکے ۔خودکش بمبار کا ٹھکانہ حرم مکی سے صرف 8 سو میٹر دور رہ گیا تھا ۔ اجیاد کالونی میں سال کے ان دنوں میں بہت زیادہ رش ہوتا ہے کیونکہ حرم کے قریب ہونے کی وجہ سے یہ معتمرین اور حجاج کی من پسند جگہ سمجھی جاتی ہے ۔ یہاں بہت سے ہوٹل بھی ہیں جہاں زائرین قیام کرتے ہیں ۔ ادھر متحدہ عرب امارات اور ایران نے حملے کے منصوبے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.