شیخوپورہ ، مسلح نوجوان کی فائرنگ ، ایک خاتون جان بحق ، بھانجی شدید زخمی

ہفتہ 1 جولائی 2017 21:49

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جولائی2017ء) لاہور روڈ کی آبادی ندیم کورٹ میں مسلح نوجوان نے فائرنگ کرکے ایک خاتون کو جان بحق جبکہ بھانجی کو شدید زخمی کردیا ملزم فائرنگ کرتا ہوا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھانہ ہاوسنگ کالونی پولیس کے ایس ایچ او سید ظہیر عالم شاہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں ضروری کاروائی کے لیے لاش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ کے ڈیڈ ہاوس میں منتقل کردیا ہے،بتایا گیا ہے خالہ اور بھانجی ندیم کوٹ میں اپنے کسی رشتہ دار سے ملنے کے لیے جارہی تھی کہ مسلح نوجوان نے اچانک ہی اندھا دھند فائرنگ کردی جسکی زد میں آکر 27سالہ سمیرا بی بی موقعہ پر ہی جان بحق ہوگئی جبکہ بھانجی نصرت بی بی شدید زخمی ہوگئی رات کی تاریکی میں ہونے والے قتل کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او ہاسنگ کالونی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے لاش کو ضروری کاروائی کے لیے ڈیڈ ہاوس جبکہ زخمی ہونے والی لڑکی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ کے ایمرجنسی میں منتقل کردیا ہے پولیس کی ابتدائی چھان بین کے مطابق رسول ٹائون کی رہایشی مقتولہ سمیرا بی بی اور اسکے شوہر کے درمیان جھگڑا ہواتھا جسکی وجہ سے وہ گھر سے باہر گئی تھی جس کو تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک شخص نے ندیم کوٹ روڈ پر گولیوں کی بوچھاڑ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیااورفرار ہوگیا ،ایس ایچ او ہاوسنگ کالونی کے مطابق ورثاء کی جانب سے دی جانے والی درخواست کی روشنی میں مقدمہ کااندارج کرنے کے بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :