بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان صرف اداکاری کے ہی نہیں بلکہ دلوں کے بھی بادشاہ نکلے
ایک تقریب کے دوران سلمان خان نے مہمانوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر اپنے گارڈز کو ہی نوکری سے نکال دیا
پیر 3 جولائی 2017 21:05
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اکثر اپنے گھر میں مختلف تقاریب کا اہتمام کرتے رہتے ہیں جس میں ان کے قریبی عزیزوں سمیت دوست وغیرہ بھی شرکت کرتے ہیں سلمان اچھے میزبان ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے مہمانوں کے ساتھ بدتمیزی بالکل بھی برداشت نہیں کرتے حال ہی میں تقریب میں شریک اپنے مہمان کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر انہوں نے اپنے محافظوں کو نوکری سے نکال دیا۔
ایک سیکیورٹی گارڈ نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ تقریب میں شریک ایک مہمان نے وہاں موجود محافظ کے ساتھ بدتمیزی کرنی شروع کردی جواب میں گارڈ نے بھی مہمان کے ساتھ بدتمیزی کی اور بحث جاری رکھی یہاں تک کہ دونوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوگئی، جس پر سلمان نے وہاں موجود گارڈز کو فارغ کردیا تاہم دوسرے گارڈزنے سلمان خان سے کہا کہ آپ ایک گارڈ کی سزا ہم سب کو کیوں دے رہے ہیں اس کے جواب میں سلمان نے غصے میں گارڈ کو ڈانٹ دیا اور کہا کہ تم بہت زیادہ بول رہے ہو۔سلمان کے غصے کا نشانہ بننے والے گارڈ کا کہنا تھا کہ سلمان خان دل کے بہت اچھے ہیں وہ ہم سب کا بے حد خیال رکھتے ہیں لیکن ان کے موڈ کا کچھ پتہ نہیں ہوتا کہ کب خراب ہوجائے اور غصے میں سلمان بھائی کسی کو نہیں دیکھتے بس حکم جاری کردیتے ہیں اور ہمارے پاس ان کا حکم ماننے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہوتا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سلمان خان نے ذاتی معلومات لیک کرنے کے جرم میں اپنے تین باڈی گارڈز کو فارغ کردیا تھا۔۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پراجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
اداکارہ دیپیکا پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش
-
گھر پر فائرنگ کے بعد اداکار سلمان خان کی اپنی ٹیم کو ہدایات
-
پرفیکشن نہیں بلکہ جادو کے پیچھے دوڑتا ہوں، عامر خان
-
شاہ رخ نے ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا داماد قراردیدیا
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پروجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے
-
راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ پانچ منٹ کے اندر کر لیا تھا،پرینیتی چوپڑا
-
فلم کا شاندار سیٹ بنانے میں پورا ایک سال صرف کیا گیا،سنجے لیلا پھنسالی
-
الو ارجن کی فلم ’’پشپا2‘‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
-
تینوں خانز مشترکہ فلم بنانے پر کام کر رہے ہیں، عامر خان کی تصدیق
-
اقرارالحسن کی دوسری اہلیہ نے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.