سید علی گیلانی کا برہان وانی سمیت تمام شہداء کو خراج تحسین

انتفادہ نے جدوجہد کو نیاولولہ دیا ہے بیان

جمعہ 7 جولائی 2017 18:27

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2017ء) کل جماعتی حریت کانفرنس ’’گ‘‘ گروپ کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے معروف عسکری کمانڈر برہان وانی انکے ساتھیوں اور انکی شہادت کے بعد قتل کئے گئے 118 کشمیری جوانوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2016کے عوامی انتفادہ نے کشمیریوں کی جددجہد کو نئی جلد اور نیاولولہ عطا کیا ہے اور کمشیری عوام کو تحریک آزادی سے متعلق کافی حساس اور سنجیدہ بنانے میں مدد کی اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ 1931سے لکیر 2017کے تمام 6لاکھ شہداء کی مغفرت اور بلنددرجات کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری قوم نے بیش بہا اور فقیدالمثال قربانیان پیش کی ہیں ان کی ہر صورت میں حفاظت کی جائیگی اور یہ قوم کسی بھی صورت پر اپنے حق خودارادیت کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوگی انہوںنے برہان وانی کو قوم کا ایک مایہ ناز ثپوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی شہادت تحریک آزادی کمشیر اور انکے مقدس لہو کی باز تشت دنیا کے تمام بڑے ایوانوں سنائی دی ہے وہ کم عمری کے باوجود ایک سلجھے ہوئے سرفروش تھے اور ان کے اسی کردار نے تحریک آزادی کشمیر میں ایک نئی جان عطا کی میں ان کی اور انکے ساتھیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں انہوںنے کہا کہ کشمیری قوم اگر چہ نسبتاً ایک چھوٹی اور نہتی قوم ہے تاہم اس نے کبھی بھی نانا شاہی اور زور زبردستی قبول کی ہے اور نہ ہی یہ اپنے حق خوداردیت سے دستبردار ہونے کیلئے تیار ہوئی ہے

متعلقہ عنوان :