میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا

منگل 9 جنوری 2024 17:20

میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ..
میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2024ء) میر پور ،آزاد کشمیر میں پہلا سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا۔

(جاری ہے)

ایس سی او کی جانب سے میرپور شہر کے وسط میں شاہراہ علامہ اقبال سے متصل 4000 چار ہزار سکوائر فٹ رقبے پر محیط اس پارک میں جدید سہولیات مہیا کی گئی ہیں ،آزاد خطہ کے نوجوانوں کی ترقی کے لیےنئے مواقع میسر ہو ں گے،اس پارک میں استقبالیہ کے ساتھ کانفرنس رومز، میٹنگ رومز، کانفرنس ہال، سیمینا ہال، ورکشاپ اور ٹریننگ کے علاوہ ویانا اور سوشل نیٹ ورک کی سہولیات موجود ہیں جبکہ خواتین کے لیے الگ سے کمرے بنائے گئے ہیں ۔

اس پارک تک رسائی انتہائی آسان ہے جہاں مہمانوں کے لیے کیفے ٹیریا کچن میں نماز کے لیے مخصوص جگہ اور زوم میٹنگز کے لیے مکمل سہولیات مہیا کی گئی ہے یہاں تیز ترین انٹرنیٹ کو یقینی بنانے کے لیے ایس سی او نے خصوصی انتظامات کر رکھے ہیں۔اس پارک کا افتتاح جلد متوقع ہے ۔