اٹک، صاحبزادہ حافظ پیر محمد عبد الحق کی زیر سر پرستی درس نظامی کے اسباق کے آغازکی تقریب

اہم سیاسی وسماجی شخصیات اور اہلیان محلہ کی شرکت

جمعہ 7 جولائی 2017 20:45

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2017ء)سلطان الفقراء پیکر عجز ووفا ولی کامل صاحبزادہ حافظ پیر محمد عبد الحق سجادہ نشیں آستانہ عالیہ دریائے رحمت شریف وزیب سجادہ آستانہ عالیہ بحر الحق (لارنسپور ) کی زیر سر پرستی وخصوصی نگاہ سے دار العلوم جامعہ فیض القرآن جامع مسجد گلزار مدینہ حضرو میں درس نظامی کے اسباق کے آغازکی شاندار تقریب منعقد ہوئی ،مولانا محمد شعیب امام وخطیب مسجد ہذا نے تقریب کی نگرانی کی ،تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہو اجس کے بعد حضر وشہر کے معروف نعت خوان محمد نسیم حضروی نے نعت رسول مقبول ؐ پیش کی ،درس نظامی کے اسباق کا آغاز مولانا افضال احمدنقشبندی نے کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام اہلسنت اپنے بچوں کو علم دین سے روشناس کرانے کیلئے جامعہ ہذا میں داخلہ کروائیں انشاء اللہ درس نظامی میں داخلوں کا آغاز ہو گیا ہے اور انشاء اللہ پندرہ شوال کے بعد درس نظامی کی کلاسز کا باقاعدہ اجراء کر دیا جائے گا تقریب سے مولانا سجاد احمد رضوی،مولانا شکیل احمد نے بھی خطاب کیا اس موقع پر عوام اہلسنت کے علاوہ ثناخوان رسول ؐ ، علماء اکرام کے جن میں مولانا محمد شکیل مدرس جامعہ ہذا مولانا عنصر رضوی ،مولانا حافظ نثار ،مولاناحافظ خان افسر ،مولانامطیع الرحمن ،مولانا محمد صدیق ،قاری غلام یٰسین ،مولانا رشید احمد ،مولانا سیف الرحمن ،مولانا حبیب الرحمن ،مولانا فیاض ،مولاناسعید احمد دریا شریف ،مولانا شیراز شاہ ،مولاناحافظ فیصل الرحمن ،مولانا سید حکمت شاہ ،مولانارفیق ،مولاناناصر ،مولاناافتخار ،مولاناولی اللہ ،مولانانعیم ،پروفیسر زکریا ،خادم چھچھ چنگیز خان ،ملک نسیم ،خان بھائی ترجمان چنگیز خان ،وائس چیئر مین میونسپل کمیٹی حضرو ملک عبد المناف پھاپا ،پھاپا صابر حسین ،سابق چیئر مین بلدیہ حضرو اقبال خان ،چیئر مین چھچھ محافظ کمیٹی حاجی عارف حسین ،خان افضل ،مہر طلا محمد ،محمد شفیق ،محمد صابر،صحافی حفیظ میر ،دلشاد جلالیہ سمیت علاقہ بھر کی اہم سیاسی وسماجی شخصیات اور اہلیان محلہ نے شرکت کی تقریب کے اختتام پر عوام اہلسنت کو لنگر بھی کھلایا گیا ۔