Live Updates

اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم کے استعفیٰ کیلئے پنجاب اسمبلی میں مشترکہ قرار داد جمع کروا دی

نواز شریف نے ( ن) لیگ میں عمران خان پر زیادہ تنقید زیادہ دام کی پالیسی نافذ کردی، وفاقی وزرا کو خود انکی جماعت کرپشن پر بلیک میل کرکے اداروں کیخلاف استعمال کر رہی ہے پوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شیدکی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 7 جولائی 2017 22:56

اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم کے استعفیٰ کیلئے پنجاب اسمبلی میں مشترکہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جولائی2017ء) اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم نواز شریف کے استعفیٰ کے لئے پنجاب اسمبلی میں مشترکہ قرار داد جمع کروا دی، قرار داداپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید، پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی و ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سبطین خان، شعیب صدیقی، ڈاکٹر مراد راس، سعد یہ سہیل، پیپلز پارٹی کی فائزہ ملک، جماعت اسلامی کے ڈاکٹر وسیم اختر اور مسلم لیگ (ق) کی خاتون رکن خدیجہ عمر فاروقی کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی خاندان سمیت جے آئی ٹی میں پیشی سے مسلسل پاکستان کی عالمی سطح پر جگ ہنسائی ہو رہی ہے، نواز شریف پانا مہ کی حتمی تحقیقات تک مستعفی ہو جائیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے کہا کہ نوازشریف پانا مہ کی حتمی تحقیقات تک مستعفی ہوجائیں،10جولائی کے بعد مشترکہ احتجاجی تحریک چلائیں گے، عوام حکمرانوں کیخلاف تحریک کی کال کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ( ن) لیگ میں عمران خان پر زیادہ تنقید کے زیادہ دام کی پالیسی نافذ کردی، وفاقی وزرا کو خود انکی جماعت کرپشن پر بلیک میل کرکے اداروں کیخلاف استعمال کر رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات