کلی اسماعیل میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن

بی ایل اے کے سابق کمانڈر نجیب کے دوبھائیوںسمیت،98مشتبہ افراد گرفتار

جمعہ 7 جولائی 2017 23:12

کلی اسماعیل میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2017ء) بی سی کے کانسٹیبل خدابخش کی ٹارگٹ کلنگ کی ہلاکت کے بعد کلی اسماعیل ومتعلقہ اردگرد کے علاقوں میں سیکورٹی فورسز اورپولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 98مشتبہ افراد گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز بی سی کے کانسٹیبل خدابخش جسے ٹارگٹ کلنگ کے بعد قتل کیا گیا تھا سیکورٹی فورسز اور پولیس نے کلی اسماعیل اور اردگرد کے علاقوںمیں سرچ آپریشن کیا جس میں 98مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا جن میں بی ایل اے کے سابق کمانڈر نجیب کے دوبھائی بسم اللہ او رمقبول بھی شامل ہیں انہیں گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی ہے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :