نواز فیملی ایان علی کی طرح غیر قانونی انداز میں پیسے ملک سے باہر لے گئے جس سے فلیٹ خریدے گئے ‘کیپٹیو پاور پلانٹ کو دی جانے والی سبسڈی قومی خزانے پر پی پی حکومت اور اومنی گروپ کا ایک اور بڑا ڈاکہ ہے جسے قانونی شکل دینے کے لئے بل منظوری کے لئے گورنر سندھ کو بھیجا گیا ہے
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر رہنما علی زیدی کی پریس کانفرنس
ہفتہ 8 جولائی 2017 22:02
(جاری ہے)
ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی میں پاپ کارن کی مشین لگی ہوئی ہے مسلم لیگ ن کا جو بھی باہر نکلتا ہے وہ اچھلنا شروع کردیتا ہے۔
علی زیدی نے مریم نواز کے معصومانہ سوال پر ’’کہ ہمارا جرم کیا ہے‘‘ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ نواز فیملی ایان علی کی طرح غیر قانونی انداز میں پیسے ملک سے باہر لے گئے جس سے فلیٹ خریدے گئے بس ان پیسوں کا حساب دینا ہے۔ انہوں نے آفاق احمد اور متحدہ قومی موومنٹ کی دوستی پر سوال کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج سیاسی دوستیاں ہی کرنی تھیں تو اس لڑائی میں کراچی شہر کے ہزاروں مہاجروں کو کیوں قتل کروایا گیا ۔ قوم کے نام پر کیوں کھروں کو اجاڑا اور کراچی شہر کو خون میں نہلایا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لندن میں بیٹھا ایک شخص کی ٹیم کراچی میں قتل و غارت گری میں ملوث تھی جو کہ وہی ٹیم اب ایم کیو ایم کی ٹیم ہے جسے و ہ تحفظ دے رہے ہیں۔ علی زیدی نے PS114کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی کے یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم اور ن لیگ کی کارکردگی 30سالوں سے عوام دیکھ چکی ہے اور عوام اب ان دھوکو ں سے تھک چکی ہے۔ اب عوام صرف تبدیلی کے ساتھ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.