Live Updates

خدشات سچ ثابت،نوازشریف جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد مستعفی ہوجائیں،عمران خان

وزیراعظم ہاؤس خالی کرو،سارے خاندان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں،مریم نوازہی نیسکول اور نیلسن کمپنیوں کی مالک ہیں،مجرم کی مددکرنے پرتمام وزراء ملوث ہیں،شہبازشریف جھوٹادعویٰ دائرکرنے پرشرم آنی چاہیے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 10 جولائی 2017 18:08

خدشات سچ ثابت،نوازشریف جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد مستعفی ہوجائیں،عمران ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10جولائی2017ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خدشات سچ  ثابت ہوئے ، نوازشریف کے پاس جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد مستعفی ہونے کے سوا کوئی چارہ نہیں، وزیراعظم ہاؤس خالی کرو، سارے خاندان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں، مریم نوازہی نیسکول اور نیلسن کمپنیوں کی مالک ہیں،مجرم کی مددکرنے پرتمام وزراء ملوث ہیں۔

انہوں نے جے آئی ٹی کی رپورٹ پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن کے مطالبہ پرایک وزیراعظم کیخلاف جب تحقیقات شروع ہوئیں۔پھرسپریم کورٹ نے فیصلہ دیا۔اسی وقت وزیراعظم کوعہدے سے ہٹ جاناچاہیے تھا۔انصاف کے راستے میں رکاوٹ ڈالنے کی پوری کوشش کی گئی۔اداروں کو استعمال کیاگیا۔میں اللہ کاشکر اداکرتاہو ں کہ آج سچ سامنے آگیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے اوپراور خاندان کے اوپرحملے کیے گئے۔

میرے اوپربلیک میل کرنے کیلئے کیسز کیے گئے۔یہ پوچھ رہے ہیں کہ ہماراقصور کیاہے؟ان کاسب سے بڑاقصورمنی لانڈرنگ ہے۔ کرپشن ایک بڑاجرم ہے جبکہ منی لانڈرنگ کرپشن کے پیسے کوبیرون ملک منتقل کرناہے۔اس سے ملک مقروض ہوجاتاہے۔یہ کرپشن سے بھی بڑاجرم ہے۔یہ خاندان 30سال سے ملک کولوٹ رہاہے۔اداروں نیب ، آئی بی کوساتھ ملاکرسپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات جمع کروائے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکرقومی اسمبلی کوکوئی پوچھے کہ نوازشریف کاریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کی بجائے، انہوں نے بلیک میل کرنے کیلئے میراریفرنس بھیج دیا۔عمران خان نے کہا کہ سوموار بہت دور ہے۔اب نوازشریف کے پاس مستعفی ہونے کے سواکوئی جواز نہیں کہ عہدے پربیٹھے۔ اللہ کاشکرہے کہ ثابت ہوگیا کہ مریم نوازہی نیسکول اور نیلسن کمپنیوں کی مالک ہیں۔

تمام وزراء نے مجرم کی مددکی ،یہ سب ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرشکیل الرحمن مجرم کوبچانے کیلئے پوری کوشش کی۔انصاف کوروکنے کیلئے جنگ گروپ نے پوری کوشش کی۔آج ان کارپورٹراسٹوری دیتاہے کل حکومتی وزراء بولناشروع کردیتے۔سپریم کورٹ نے اشتہارات کاحساب بھی مانگ لیاہے ۔نیاپاکستان عمارتوں اور میٹروسے نہیں بنتا۔بلکہ نیاپاکستان انصاف کے نظام سے بنتاہے۔آج عدلیہ آزاد نہ ہوتی توان کااحتساب نہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے مجھ پرجھوٹادعویٰ دائر کررکھاہے۔ ان کوشرم آنی چاہیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات