مقبوضہ کشمیر کے علاقے اننت ناگ میں مجاہدین کا حملہ، بھارتی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں اور ہندو یاتریوں کی ہلاکت کی اطلاعات

muhammad ali محمد علی پیر 10 جولائی 2017 21:33

مقبوضہ کشمیر کے علاقے اننت ناگ میں مجاہدین کا حملہ، بھارتی سیکورٹی ..
سری نگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جولائی 2017ء) مقبوضہ کشمیر کے علاقے اننت ناگ میں مجاہدین کا حملہ ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے اننت ناگ میں مجاہدین کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

 حملے میں بھارتی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں اور ہندو یاتریوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کی خبر کے مطابق مجاہدین نے ہندو یاتریوں ہو حملہ کیا جس کے نتیجے میں 6 یاتری ہلاک ہو گئے۔ جبکہ دیگر بھارتی ذرائع ابلاغ کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ حملہ بھارتی سیکورٹی فورسز پر کیا گیا جس میں کئی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :