ْخیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام فیملی میڈیسن کے موضوع پر قومی کانفرنس کا اہتمام

ڈپلومہ کورس کے آغاز سے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو بہتراورمعیاری سہولیات کی فراہمی کی نئی راہیں کھیلیں گی،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جاوید

بدھ 12 جولائی 2017 13:19

ْخیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام فیملی میڈیسن کے موضوع پر ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2017ء) خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور کے نامزد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جاوید نے کہاہے کہ فیملی میڈیسن میں ڈپلومہ کورس کے آغاز سے صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو طب کی بہتراورمعیاری سہولیات کی فراہمی کی نئی راہیں کھیلیں گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے کے ایم یو کے زیر اہتمام عالمی ادارہ صحت اور محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے اشتراک سے فیملی میڈیسن کے موضوع پرمنعقد ہونے والی دوروزہ قومی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاہے‘ اس موقع پر کے ایم یو کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمدسلیم گنڈاپور‘ عالمی ادارہ صحت کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر محمدعصائی اور وفاقی حکومت کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کے نمائندے بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :