جے آئی ٹی رپورٹ کا80فیصد خالی ہے،قوم کا وقت اور پیسا برباد کیاگیا،مسلم لیگ(ن)

کیا یہ وزیراعظم کی تفتیش ہے،اس سے بہترتفتیش توتھانے کاکوئی اے ایس آئی کرسکتاہے،یہ تو ابھی ٹریلر اور جھلکیاں ہیں، فلم ابھی باقی ہے،اب دھرنا تین کی تیاری کی جا رہی ہے،سازش بھی ناکام ہوگی۔وزیرمملکت مریم اورنگزیب اوردانیال عزیز کی مشترکہ پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 12 جولائی 2017 19:32

جے آئی ٹی رپورٹ کا80فیصد خالی ہے،قوم کا وقت اور پیسا برباد کیاگیا،مسلم ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12جولائی2017ء) : مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کہاہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے اہم حصے 80فیصد خالی ہیں،کیا یہ وزیراعظم کی تفتیش ہے،اس سے بہترتفتیش توتھانے کاکوئی اے ایس آئی کرسکتاہے،جے آئی ٹی نے قوم کا وقت اور پیسا برباد کیا،یہ تو ابھی ٹریلر اور جھلکیاں ہیں، فلم ابھی باقی ہے،اب دھرنا تین کی تیاری کی جا رہی ہے،سازش بھی ناکام ہوگی۔

وزیرمملکت مریم اورنگزیب اور ن لیگی رہنماء دانیال عزیز مشترکہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔ وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہاکہ نواز شریف کیلیے یہ سازشیں نئی نہیں نہ ہی آخری ہیں۔ سازشوں کے عنوان اور کرنیوالے بدلتے رہے۔ نواز شریف کو جلا وطن کیا گیا کبھی طیارہ کیس بنایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ 2013 کے بعد دھرنا ہوا،پھر دھرنا ٹو ہوا۔

(جاری ہے)

آج دھرنا تین کی تیاری کی جا رہی ہے۔

آخری سازش بھی ناکام ہوگی ،اس بار سازش کرنیوالوں کے نام عیاں ہونگے۔ جےآئی ٹی رپورٹ داداکےپوتے کیساتھ بزنس شیئرنگ سے متعلق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یقین ہے جج رپورٹ پڑھیں گےتوشریف خاندان کے جے آئی ٹی سےمتعلق تحفظات بےنقاب ہونگے۔ استعفا مانگنے والے پہلے جے آئی ٹی کی رپورٹ پڑھیں۔ انویسٹی گیشن ٹیم اپنی رپورٹ دو ٹوک موقف دیتی ہیں ۔امکان یا خدشات کا ذکر نہیں کرتیں۔

انہوں نے کہا کہ جےآئی ٹی نے خود لکھا مریم، حسین کے درمیان ٹرسٹ ڈیڈ شریف خاندان نے جمع کرایا۔ جے آئی ٹی کو 13سوالات کے جوابات ڈھونڈنے تھے۔ انہیں کردار کشی کی اجازت کس نےدی؟ اسی لیے شریف خاندان نے سپریم کورٹ میں خدشات ظاہرکیے تھے جےآئی ٹی ارکان جانبدار ہے۔ کسی کو جھوٹا اور فریبی کہنے کی جے آئی ٹی کو اجازت کس نے دی ؟ انہوں نے کہا کہ وکلا جے آئی ٹی کی رپورٹ پڑھ رہے ہیں ،اس کےبعدجوابات جمع کرائےجائینگے ۔

سوال یہ ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کس نے لکھی ؟دانیال عزیز نے کہا کہ  جے آئی ٹی کے صفحہ 3پر تاثر دیا گیا کہ رپورٹ بروقت مکمل کی ہے۔  تاثردیا گیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ مکمل ہے۔جبکہ جے آئی ٹی خود کہہ رہی ہے کہ والیم 10خفیہ ہے توپھر یواے ای کاخط کیوں میڈیاکوجاری کیاگیا۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں لکھا ہے جلد 10نامکمل ہے۔ مریم نواز کے بینی فیشل اونر ہونے کا ثبوت نہیں دیا گیا ۔

جے آئی ٹی نے خود کہاہے کہ رپورٹ نامکمل ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے اہم حصے 80فیصد خالی ہیں۔ اعتزاز احسن ،خورشید شاہ ،سراج الحق بھی پہلے جے آئی ٹی رپورٹ پڑھ لیں۔ 12ملین درہم تو ان کے پاس آئے ہی نہیں ،حکومت نے بھی کہہ دیا ۔ یہ لکھ دیا ساجا بھی ہوسکتا ہے، ماجا بھی ہو سکتا ہے، گاما بھی ہو سکتا ہے، یہ تفتیش ہے وزیراعظم کی ؟اس سے بہترتفتیش توتھانے کاکوئی اے ایس آئی کرسکتاہے۔

جے آئی ٹی میں قطری بیان کو آن گوئنگ نہیں لکھا۔ کسی اور کا مسئلہ ہو تو گھر جا کربیان لے لیاجاتاہے ،وڈیو لنک بھی ہوجاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے قوم کا وقت اور پیسا برباد کیا ہے ۔ جے آئی ٹی نے صاف صاف عمران خان کابیان رکھ دیا ۔ دانیال نے کہا کہ آپ اپنا وکیل بھی نہ کر سکے ،عمران نامہ ڈال دیا آپ نے ؟ سپریم کورٹ کو غلط بیانی کا نوٹس لینا چاہیے۔ یہ تو ابھی ٹریلر اور جھلکیاں ہیں، فلم ابھی باقی ہے۔