دریاخان، بارش نہ ہونے کے باعث گرمی اور حبس میں اضافہ

معمول کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی

بدھ 12 جولائی 2017 20:49

دریاخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2017ء) دریاخان میں بارش نہ ہونے کے باعث گرمی اور حبس میں اضافہ معمول کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی بجلی کی گئی گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج نے دگنا اضافہ کر دیا تفصیلات کے مطابق دریاخان میں بارش نہ ہونے کیوجہ سے گرمی کی شدت کیساتھ حبس میں شدید اضافہ ہوا ہے جس سے شہری بلبلا اٹھے ہیں اور معمول کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے گزشتہ دو دنوں سے کئی گھنٹے کی طویل بجلی کی بندش اور کم وولٹیج نے اس میں دگنا اضافہ کر دیا ہے مساجد میں باران رحمت کیلئے خصوصی دعائوں کا سلسلہ جاری ہے تاکہ گرمی اور حبس کی شدت کا خاتمہ ہو سکے

متعلقہ عنوان :