تالاش دیر لوئر کے چار یونین کونسلز دو ماہ سے 22 بائیس گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام کا احتجاج

پانی ناپیدہونے مچھروں کی بہتا ت اور شدید گرمی کی وجہ سے بچوں،بوڑھوںاور خواتین کی زندگی اجیرن بن گئی،نظام زندگی مفلوج ، لوڈشیڈنگ فی الفور ختم نہ کی گئی تو دما دم مست قلندر ہو گا، احتجاجی مظاہرین

بدھ 12 جولائی 2017 23:01

لویر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2017ء) تالاش دیر لوئر کے چاروں یونین کونسلوںنورہ خیل ،شاہی خیل ،دوشخیل اور بانڈہ گئی گزشتہ دو مہینوں سے مسلسل تاریکی میں ڈوبنے ،علاقہ بھر میں پانی ناپیدہونے ،مچھروں کی بہتا ت اور شدید گرمی کی وجہ سے بچوں،بوڑھوںاور خواتین کی زندگی اجیرن بن جانے،نظام زندگی مفلوج ہونے اور بجلی کے مسلسل غیر اعلانیہ 22گھنٹے لوڈشیڈنگ ،کم وولٹیج ، اور بیلنگ کے خلاف کھڑے دھوپ میں عو ام کا تاریخی احتجاجی مظاہرہ پشاور تا چترال شاہراہ ہر قسم ٹریفک کیلئے کئی گھنٹے بندسارا دن بجلی کی ستائے مشتعل عوام اور پولیس کے مابین آنکھ مچولی۔

ایکسین پیسکو دیر لوئیر نظیر احمد، تحصیل ناظم تیمرگرہ ریاض محمد ایڈوکیٹ ،اسسٹنٹ کمشنرتیمرگرہ عمران اللہ ،ڈی ایس پی پولیس تیمرگرہ سرکل فخر عالم خان ،تحصیل ناظم ادینزے قمر زمان نائب ناظم مددخان کے یقین دھانی پرتین دن مہلت کی شرط پر عمائدین علاقہ نے مشتعل عوام کومنتشر کیا۔

(جاری ہے)

تالاش دیر لوئرکے متعدد دیہات بنڑگے،باجوڑو ،بریکوٹ،سوغالے،ڈھیرے،شمشی خان،زیارت،سرائی پائین وبالا،کمانگرہ ،آجو ،مٹہ،نگرے،بانڈہ ،ناسافہ،چینو،مچووغیرہ کے عوام نے لاوڈ سپیکروں پر اعلانات کرکے صبح سویرے وادی تالاش کے مرکزی بازار زیارت تالاش میں جمع ہو گئے۔

اور بعد ازا ں احتجاجاً پشاور تا چترال شاہراہ کو بندکرکے مشتعل عوام مطالبہ کر رہے تھے کہ ماہ رمضان سے ایک ہفتہ قبل وادی تالاش میں بجلی غائب ہو گئی ہے جسکی وجہ سے علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہو ا ہے ۔مسلسل 22گھنٹے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھروں ،مساجد،تعلیمی اداروں،بازاروںمیں پانی ناپید ہوچکے ہیں۔بارش نہ ہونے کی وجہ سے کنویں ،چشمے اور ٹیوب ویل خشک ہو چکے ہیں۔

علاقے کے عوام ہجرت کرنے پر مجبور ہو چکے ہیںجبکہ دوسرے طرف محکمہ واپڈا نے ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا ظالمانہ سلوک شروع کیا ہیں۔خواتین دور دراز سے سروں پر پانی لانے کی وجہ سے گنجے بن گئے۔ دن رات میں صرف اتنا بجلی آجاتا ہے کہ موبائیل سیٹ کو چارج کرنے کے قابل بھی نہیں ہو تا ۔صبح سے دوپہرتک احتجاج کے بعد ایکسین واپدا پیسکو دیر پائین نظیر احمد،تحصیل ناظم تیمرگرہ ریاض محمد ایڈوکیٹ،اسسٹنٹ کمشنر تیمر گرہ عمران اللہ،ڈی ایس پی فخر عالم خان،تحصیل ناظم ادینزے قمر زمان ،نائب ناظم مدد خان نے پولیس تھانہ تالاش میں تالاش کے چاروں یونین کونسلوں شاہی خیل،نورہ خیل،دوشخیل اور باڈہ گئی کے عمائدین ناطم برکت خان ،ملک محمد ریشاد ،ملک شاہ حسن،ڈاکٹر نورمحمد،ملک شمس الحسن،لیاقت خان،ناظم حکیم خان،ناظم محمد یوسف ،محمد کریم استاد،محمد علی،ابراہیم خان ،عنایت الرحمان،ولی رحمن ودیگر پر مشتمل جرگہ سے مذاکرات کرکے تین دن کی مہلت پر احجاج کو ختم کیا گیا ۔

مشتعل عوام کے نمائندہ جرگہ نے دھمکی دی کہ ا گرتین دن کے اندر مطالبات پورے نہ کئے گئے اوربجلی لودشیڈ نگ کا یہی صورتحال رہا تو پھر مشتعل عوام کے جانب سے دمادم مست قلندر ہوگا اورکسی بھی نقصان کا ذمہ دار یقین دلانے والے حکومتی اہلکار ہو نگے۔

متعلقہ عنوان :