مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ،ْ نواز شریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار ،ْ مکمل حمایت کااعلان
جمعہ 14 جولائی 2017 16:05
(جاری ہے)
عبدالرحمان کانجو نے کہا کہ شہبازشریف کی رفتار اور آپ کے ویژن سے لوگ خائف ہیں ،ْاستعفیٰ مانگنے والے پہلے پاکستانی عوام سے مقابلہ کریں ،ْعوام کے علاوہ آپ سے کوئی استعفا نہیں مانگ سکتا، نجف سیال نے کہا کہ شہبازشریف جادوئی لیڈر ہیں، عمران خان مولا جٹ کے نوری نتھ کا کردار ادا کر رہے ہیں، نوری نتھ کہتا تھا مولا میں تینوں مارنا اے، مولا نے کہا مولا نو ں مالا نہ مارے تے مولا نہیں مردا،ہم آپ کے ساتھ ہیں، اللہ آپ کو اپنی حفاظت میں رکھے۔
سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ کچھ عناصر نہیں چاہتے مسلمان ایٹمی ملک جمہوری طاقت بھی بن جائے، یہاں جو تالیاں بج رہی ہیں یہ پاکستان کے کروڑوں عوام کی تالیاں ہیں، ایک طرف وزیراعظم صاحب ہیں جو جمہوریت کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔ دوسری طرف وہ ہیں جو ڈی چوک میں جمہوریت کی قبریں کھود رہے تھے ،ْ یہ لوگ پھر استعفا مانگ رہے ہیں ،ْ وہ باز نہیں آئیں گے انہیں مقابلہ کرنا پڑے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ وہ حلفاًکہتے ہیں کہ نوازشریف نے سرکاری خزانے سے ایک پیسے کی کرپشن نہیں کی ،ْسپریم کورٹ میں پوری قوت کے ساتھ اپنا مقدمہ پیش کریں گے، ہم نے چوروں کو اپنے اوپر الزام لگانے کیلئے چھوڑ دیالیکن اب قوم کو بتایا جائے ملک کا پیسہ کس نے اور کیسے لوٹا ،ْملک کے اربوں روپے لوٹنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا ہوگا۔وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف ایٹمی پاکستان اور جدید پاکستان کے معمار ہیں ،ْ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں کرپشن کا لفظ ایک بار بھی استعمال نہیں ہوا، نواز شریف صادق اورامین ہیں ،ْان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا اور سازشیں ناکام ہوں گی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے کہا کہ وزیراعظم سے کوئی استعفیٰ مانگ سکتا ہے اور نہ وہ خود دے سکتے ہیں ، انہیں پاکستانی عوام نے مینڈیٹ دیاہے اور اب بھی یہ فیصلہ عوام کو ہی کرنا ہے، وہ میڈیا ٹرائل پر ان کے صبر کو داد دیتاہوں ،ْایسا کوئی نہیں کرسکتا۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان نے کہا کہ گلگت بلتستان کا بچہ بچہ نوازشریف سے محبت کرتا ہے۔ پارلیمانی پارٹی نے اپنے متفقہ اعلان میں کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ جھوٹ کاپلندہ اور تضادات کا مجموعہ ہے، 2 ماہ میں نہیں بلکہ کافی عرصہ پہلے تیار کیا گیا،کرپٹ عماصر ترقی نہیں تباہی لاتے ہیں۔ نواز شریف ایٹمی پاکستان اورجدید پاکستان کے معمار ہیں ،وہ صادق اور امین ہیں، ان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ اور سازشیں ناکام ہوں گی۔ اکثریت کے خلاف اقلیت کی سازش ناکام ہوگی، اقتدار کے بھٴْوکے نامراد ہوں گے، لاکھوں حامی اور کروڑوں ووٹرز کے ہمراہ وہ نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ ہیں ،ْملکی ترقی کے دشمن متحرک ہیں ،ْسازش میں بیرونی ہدایتکار اوراندرونی اداکار ملوث ہیں، وہ سازشوں کے سامنے ڈٹے رہیں۔ �وٹ برائے نیوز ایڈیٹرز:۔وزیراعظم نواز شریف کے پارلیمانی پارٹی سے خطاب کی خبر این این آئی کی فائل نمبر8 آئٹم نمبر74کے تحت پہلے ہی جاری کی جاچکی ہے۔)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.