پاکستان مخالف خفیہ ایجنسیوں کے مذموم عزائم سے آگاہ ہیں۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ افغانستان اور دیگر علاقوں سے پاکستان بھر اور بالخصوص بلوچستان میں بدامنی پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات

افغانستان میں استحکام کے لیے پاکستان کی دو طرفہ اور کثیرالجہتی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام پر تشویش ہے۔کراچی میں بحریہ کے افسران سے خطاب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 15 جولائی 2017 11:17

پاکستان مخالف خفیہ ایجنسیوں کے مذموم عزائم سے آگاہ ہیں۔ بھارتی خفیہ ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 جولائی۔2017ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ پاکستان مخالف خفیہ ایجنسیوں بالخصوص ”را“ کے مذموم عزائم سے اچھی طرح آگاہ ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی 'را افغانستان اور دیگر علاقوں سے پاکستان بھر اور بالخصوص بلوچستان میں بدامنی پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

کراچی میں پاک بحریہ افسران کی 107 ویں مڈ شپ مین اور 16 ویں شارٹ سروس کمیشن کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے خلاف را کی سازشوں سے بھی واقف ہیں۔جنرل زبیر نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ملک میں بے چینی اورعدم استحکام پیدا کرکے اربوں ڈالرمالیت کے سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی کی شاندار تاریخ ہے اور ہمارے سیکورٹی دفاعی آپریشنز، میری ٹائم کاو¿نٹر ٹیررازام، اینٹی پائریشن آپریشنز میں مزید بہتری آئی ہے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ پاکستان پ±رامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے جبکہ افغانستان میں استحکام، سلامتی اور سیکورٹی قائم ہونا پاکستان کی سیکورٹی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان میں استحکام کے لیے پاکستان کی دو طرفہ اور کثیرالجہتی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام پر تشویش ہے۔جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ افغانستان سے آپریٹ کررہی ہے اور آپریشن ردالفساد کا مقصد را کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا بھی ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ وہ پاس آو¿ٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، پاکستان نیوی کا ملکی دفاع اورسلامتی میں مرکزی کردار ہے، پاکستان سے وفاداری ہم سب کی پہلی ترجیح ہے اور پاکستان کی مسلح افواج قومی اتحاد اورطاقت کا مظہرہیں۔جنرل زبیرمحمود حیات نے کہا کہ سی پیک کی ترقی میں گوادربندرگاہ کو بنیادی حیثیت حاصل ہے اور پاکستان کی ترقی میں گوادر بندرگاہ انتہائی اہم ہے، علاقائی مسائل کے حل کے لیے پاکستان کواہمیت حاصل ہے، پاکستان کا امن اوراستحکام دنیا کے مفاد میں ہے، پاکستان پرامن بقائے باہمی پریقین رکھتا ہے، آپریشن ردالفساد محض ایک مہم نہیں بلکہ اس کا مقصد دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے کے علاوہ ملک دشمن ایجنسیوں بالخصوص ”را“ کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہے ”را“ افغانستان سے آپریٹ کررہی ہے اور وہ بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہے۔