Live Updates

سی پیک منصوبہ کو ناکام بنانے کے عمران خان کے مذموم عزائم کو قوم کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی، صالح محمد خان

پیر 17 جولائی 2017 16:22

سی پیک منصوبہ کو ناکام بنانے کے عمران خان کے مذموم عزائم کو قوم کبھی ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے سابق سینئر نائب صدر اور رکن صوبائی اسمبلی حاجی صالح محمد خان نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ کو ناکام بنانے کے عمران خان کے مذموم عزائم کو قوم کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی، عمران خان اب الطاف حسین بننے کی کوشش کر رہے ہیں، الطاف حسین کی طرح ان میں بھی بات کرنے کا کوئی سلیقہ نہیں ہے، نہ ان کے پاس کوئی وژن اور نہ ہی دلیل ہے، عمران خان کے دائیں بائیں جو لوگ کھڑے ہیں وہ گردن تک خود کرپشن میں دھنسے ہوئے ہیں۔

سوموار کو اپنی رہائش گاہ پر ایک نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آج کل سیاسی خانہ بدوشوں کی نئی آماجگاہ ہے جہاں لوٹ مار کے چیمپئن پناہ لیکر چور مچائے شور کے مصداق شرکاء کی پگڑیاں اچھال رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی رپورٹ مفروضوں پر مبنی اور حقائق کے بالکل منافی ہے جس کی حقیقت عدالت میں خود قوم کے سامنے آ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چور دروازے سے اقتدار پر قابض ہونے کے خواب دیکھنے چھوڑ دینے چاہئیں، کوئی مائی کا لعل زبردستی اقتدار حاصل نہیں کر سکتا، ہماری شرافت کو کمزوری سمجھنے والے احمقوں کی جنگ میں رہتے ہیں۔

حاجی صالح محمد نے کہا کہ پاکستان کے 20 کروڑ عوام وزیراعظم نوازشریف کی پشت پر کھڑے ہیں، عمران خان قوم کو اتنا مجبور نہ کریں کہ وہ ترک عوام کی طرح سڑکوں پر نکل آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف جمہوریت کے علمبردار ہیں، عمران خان کا کوئی اصول، وژن اور ضابطہ نہیں ہے، سی پیک منصوبہ کو ناکام بنانے کے عمران خان کے مذموم عزائم کو قوم کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :