افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں،
پاکستان افغانستان میں مصالحتی عمل کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،پاکستان
جمعرات 20 جولائی 2017 16:29
(جاری ہے)
پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ افغان مسلے کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں ۔یہ مسئلہ صرف سیاسی بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔پاکستان افغانستان میں مصالحتی عمل کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
افغانستان میں امن پاکستان اور خطے کے بہترین مفاد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔ترجمان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پر عزم ہے۔سیکورٹی فورسز تمام دہشت گرد تنظیموں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حقانی نیٹ ورکس افغانستان سے آپریٹ کر رہا ہے،اس نیٹ ورک کے اہم کمانڈر افغانستان کی سرزمین پر مارے گئے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ بھارت پاکستان میں تخریب کاری کیلئے افغان سرزمین استعمال کر رہا ہے۔جماعت الاحرار اور تحریک طالبان دہشت گرد تنظیمیں پاکستان میں دہشت گرد ی کی کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہیں ،جن کے افغانستان میں محفوظ ٹھکانے ہیں۔کشمیر سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ بھارت نے رواں سال ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر سیز فائر کی 580بار خلاف ورزیاں کی ہیں جس کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں بیگناہ کشمیریوںپر مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی جارحانہ اقدامات سے خطے میں امن و سلامتی کو شدید خطرات ہیں۔فلسطین سے متعلق ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ فلسطین سے متعلق ہماری پالیسی واضح ہے کہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کرتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.