پی ٹی آئی کی جدوجہد نے کرپٹ حکمرانوں کے چہروں سے کرپشن کے نقاب اتار پھینکے‘عبدالعلیم خان
5دنوں میں ہر روز نیا جھوٹ سامنے آیا ،کرپٹ حکمران اپنے انجام سے بچ نہیں سکیں گے‘صدرتحریک انصاف سنٹرل پنجاب
جمعہ 21 جولائی 2017 18:25
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اب یہ کرپٹ حکمران اپنے انجام سے ہر گز بچ نہیں سکیں گے جو مجرمانہ سرگرمیوں کے باوجود محترم بنے رہے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری خزانے سے فیسیں لینے والے وکیلوں کی جھوٹی دستاویزات کی حقیقت جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ میں کھل چکی ہے،نواز خاندان کی وزارت کرپشن کے معاون خصوصی اسحاق ڈار کے اثاثے 9 سے 837ملین تک پہنچنے پر سپریم کورٹ کے سوال کا گزشتہ روز بھی کوئی جواب نہیں ملاجو بڑی معصومیت سے اپنی نیک نامی کے گن گا رہے تھے ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ سپریم کورٹ میں قوم کے سیاسی اور سماجی مستقبل کا فیصلہ محفوظ ہوا ہے،خود کو اب تک آئین اور قانون سے ماورا سمجھنے والے حکمرانوں کو اب انشاء اللہ سزائیں مل گئیں تو آئندہ کیلیے مثال قائم ہوگی کہ انصاف کے ایوانوں میں چھوٹے بڑے،امیر غریب سب برابر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف قوم ملک سے کرپشن ختم کرنے کیلئے ایک اہم سنگ میل عبور کرنے کی منتظر ہے تو دوسری جانب نواز لیگ نے گلو بٹوں کو متحرک کرنا شروع کردیا ہے،انصاف کو قبول کرنے کے بجائے انتشار کو ہوا دینے کی کوشش کی جائے گی لیکن ان کی شرانگیزی عوامی جشن میں دب کر رہ جائے گی۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری اور لوڈشیڈنگ سے تنگ آئے لوگ نہ صرف نواز شریف کی نااہلی بلکہ کرپشن کی کمائی سے مزے لوٹنے والے ہر حواری اور درباری کو بھی جیلوں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.