ملکی تاریخ کے اہم ترین پانامہ کیس میں شیخ رشید کی حاضری سب سے زیادہ
ایک سو ایک گھنٹوں تک عدالتی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں موجود رہے دوسرے نمبر پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جو93گھنٹوں تک، تیسرے نمبر پر وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے قانون وانصاف ظفراللہ خان، ہیں جو87گھنٹوں تک کمرہ عدالت میں موجود رہے
ہفتہ 22 جولائی 2017 18:13
(جاری ہے)
امیر جماعت اسلامی سراج الحق86گھنٹے،مسلم لیگ(ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزراء خواجہ آصف8گھنٹے،خواجہ سعد رفیق13گھنٹے،مریم اورنگزیب75گھنٹے اور انوشہ رحمان65گھنٹے تک کمرہ عدالت میں موجود رہے۔
اس اہم کیس میں عدالت کے روبرو چودہ ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل دستاویزات پیش کی گئیں۔وزیراعظم نوازشریف کی تقاریر کو111 مرتبہ پڑھا گیا،قطری خطوط اور قطری شہزادے کا131مرتبہ ذکر کیا گیا اور کل307 میں سی170سوالات معزز جج صاحبان کی جانب سے پوچھے گئے۔273دنوں تک جاری رہنے والے اس کیس میں جمعہ21جولائی کو دلائل مکمل اور فیصلہ محفوظ کیا گیا۔سپریم کورٹ نے پچاس سماعتوں کے دوران150گھنٹوں تک سماعت کی۔واجد ضیاء کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نی60دن میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی۔سماعت کے دوران دونوں پارٹیوں کے وکلاء نی315مقدمات اور امریکہ،برطانیہ،آسٹریلیا،بھارت،بنگلہ دیش سمیت36ممالک میں عدالتی فیصلوں کے حوالہ جات دئیے۔کیس کے دوران وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نی5،مخدوم علی خان نی17جبکہ پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری نی21گھنٹوں تک دلائل دئیے۔عدالت میں بطور حوالہ 6کتابیں بھی پیش کی گئیں۔جمعہ کے روز عدالت نے اس کیس پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے آخر میں کہا تھا کہ عدالت ضمانت دیتی ہے کہ وزیراعظم کی نااہلی کا جائزہ لیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.