اوگرا اور پی ایس او انتظامیہ سے مذاکرات میں ناکامی ، آل پاکستان ٹینکر اونر ایسوسی ایشن کامطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان

منگل 25 جولائی 2017 20:52

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) آل پاکستان ٹینکر اونر ایسوسی ایشن کا اوگرا اور پی ایس او انتظامیہ سے مذاکرات میں ناکامی کے بعد ایسوسی ایشن کی طرف سے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔ انتظامیہ نے ہمارے مطالبات جن میں موٹر وے پولیس کی طرف سے بھاری بھر جرمانے عائد کرنے اور کرائے میں اضافہ نہ کرنے کیخلاف احتجاجی ہڑتال کر رکھی ہے جس کی وجہ سے راولپنڈی اسلام آباد میں کئی جگہوں پر پٹرول کی قلت پیدا ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان ٹینکر اونر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری راجہ محمد سعید جنجوعہ اور دیگر نے کہا کہ انتظامیہ نے مذاکرات کیلئے ہماری طرف سے دیئے گئے مطالبات کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات جن میں موٹر وے پولیس کی جانب سے بے جا 15ہزار روپے جرمانے اور دیگر شرائط پیش کیں انہوں نے نظر ثانی نہیں جس پر ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ ہڑتال اس وقت تک جاری رہے گی جب تک مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جاتا انہوں نے کہا ہم سمجھتے ہیں کہ عوام الناس کو تکلیف تو ہو گی لیکن ہم اتنے بھاری بھر جرمانے ادا نہیں کر سکتے اس موقع پر نائب صدر ملک سر فراز، چوہدری طارق، نثار، محمود، اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔