یوسف رضا گیلانی نے حلف کی پاسداری کیلئے عہدے کی قربانی دی تھی، نواز شریف بھی ملکی وقار کی خاطر استعفی دیں ، سعید غنی

ملک کے اندر اور سرحدوں پر بحرانی کیفیت ہے لیکن حکومت نظرنہیں آرہی، وزیراعظم اور پوری کابینہ کی توجہ صرف اور صرف جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ پر ہے،گفتگو

منگل 25 جولائی 2017 23:22

یوسف رضا گیلانی نے حلف کی پاسداری کیلئے عہدے کی قربانی دی تھی، نواز ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی سعید غنی نے وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ ملکی وقار کی خاطر عدالت کے فیصلے تک استعفی دے دیں،سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی پی رہنما کا کہنا تھاکہ یوسف رضا گیلانی نے حلف کی پاسداری کے لیے عہدے کی قربانی دی تھی، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا وزیراعظم ایک باوقار شخص ہو،ہماری اپنی عزت اور وقار سے زیادہ ملک کا وقار اہم ہے۔

(جاری ہے)

سعید غنی نے کہا کہ ملک کے اندر اور سرحدوں پر بحرانی کیفیت ہے لیکن ہمیں کوئی حکومت نظرنہیں آرہی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور پوری کابینہ کی توجہ صرف اور صرف جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ پر ہے۔