عدالت نے پولیس سارجنٹ کو گاڑی سے کچلنے کے مقدمے میں ملوث رکن صوبائی اسمبلی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 اگست تک توسیع دے دی

بدھ 26 جولائی 2017 23:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کوئٹہ ون کے جج جناب دائود ناصر نے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء اور رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید خان اچکزئی کے ٹریفک پولیس سارجنٹ کو گاڑی سے کچلنے کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ میں 3اگست تک کیلئے توسیع کے احکامات دے دئیے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ٹریفک اہلکار کو گاڑی سے کچلنے کے مقدمہ کی سماعت عدالت میں شروع ہوئی تو صوبائی رکن اسمبلی عبدالمجید خان اچکزئی کو عدالت کے روبرو پیش کیاجاسکا بلکہ متعلقہ حکام کی جانب سے بتایاگیاکہ مجید خان اچکزئی کو ناسازی طبیعت کے باعث پیش نہیں کیاجاسکاہے بعدازاں عدالت نے ٹریفک اہلکار کو گاڑی سے کچلنے کے مقدمہ میں رکن صوبائی اسمبلی کے 3اگست تک کیلئے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی ۔