ساہیوال محلہ نور پارک پر اسرار فائرنگ ،9سالہ بچہ گولیاں لگنے سے شدید زخمی

منگل 1 اگست 2017 15:07

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2017ء) محلہ نور پارک ساہیوال میں فائرنگ سے 9سالہ بچہ عثمان شدید زخمی جسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے بچے کی حالت تشویش ناک ہے ۔

(جاری ہے)

فائرنگ کا واقعہ معمہ بن گیا ۔واقعات کے مطابق محلہ نور پارک کے ادریس کا بیٹا عثمان گلی سے گزر رہا تھا کہ نامعلوم ملزموں کی فائرنگ کی زد میں آگیا جسے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے ۔پولیس غلہ منڈی ابھی تک اس فائرنگ کے واقعہ کا سراغ نہیں لگا سکی۔

متعلقہ عنوان :